Arabic (Original)
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، حَدَّثَنَا سَيْفُ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ، قَالَ سَمِعْتُ مُجَاهِدًا، يَقُولُ حَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي لَيْلَى، أَنَّ عَلِيًّا ـ رضى الله عنه ـ حَدَّثَهُ قَالَ أَهْدَى النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم مِائَةَ بَدَنَةٍ، فَأَمَرَنِي بِلُحُومِهَا فَقَسَمْتُهَا، ثُمَّ أَمَرَنِي بِجِلاَلِهَا فَقَسَمْتُهَا، ثُمَّ بِجُلُودِهَا فَقَسَمْتُهَا.
English Translation
It is narrated by Hadrat ' Ali (may Allah ennoble his countenance) that the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) offered one hundred Budn as Hadi and ordered me to distribute their meat (in charity) and I did so. Then he ordered me to distribute their covering sheets in charity and I did so. Then he ordered me to distribute their skins in charity and I did so.
Urdu Translation
ہم سے حضرت ابونعیم نے بیان کیا، ان سے سیف بن ابی سلیمان نے بیان کیا، کہا میں نے مجاہد سے سنا، انہوں نے فرمایا کہ مجھ سے ابن ابی لیلیٰ نے بیان کیا اور ان سے حضرت علی المرتضیٰ کرّم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے (حجۃ الوداع کے موقع پر) سو اونٹ قربان فرمائے، میں نے آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے حکم کے مطابق ان کے گوشت تقسیم فرمائے، پھر آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے جھول بھی تقسیم فرمانے کا حکم مرحمت فرمایا اور میں نے انہیں بھی تقسیم فرمایا، پھر چمڑے کے لیے حکم فرمایا اور میں نے انہیں بھی تقسیم فرما دیا۔
