Arabic (Original)
وَقَالَ أَبُو مَعْمَرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ، عَنْ نَافِعٍ، قَالَ كَانَ ابْنُ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ إِذَا صَلَّى بِالْغَدَاةِ بِذِي الْحُلَيْفَةِ أَمَرَ بِرَاحِلَتِهِ فَرُحِلَتْ ثُمَّ رَكِبَ، فَإِذَا اسْتَوَتْ بِهِ اسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ قَائِمًا، ثُمَّ يُلَبِّي حَتَّى يَبْلُغَ الْمَحْرَمَ، ثُمَّ يُمْسِكُ حَتَّى إِذَا جَاءَ ذَا طُوًى بَاتَ بِهِ حَتَّى يُصْبِحَ، فَإِذَا صَلَّى الْغَدَاةَ اغْتَسَلَ، وَزَعَمَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَعَلَ ذَلِكَ. تَابَعَهُ إِسْمَاعِيلُ عَنْ أَيُّوبَ فِي الْغَسْلِ.
English Translation
It is narrated by Nafi' that whenever Hadrat Ibn Umar (may Allah be well pleased with them both) finished the morning prayer at Dhul Hulaifa, he would order his mount to be saddled. Then he would ride, and when the mount stood upright carrying him, he would face the Qiblah while standing and begin reciting the Talbiyah. He would continue until he reached the sacred precincts (Haram), then he would stop. When he arrived at Dhi Tuwa, he would spend the night there, and after offering the morning prayer, he would take a bath (before entering Makkah). He stated that the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) had done the same. This narration was corroborated by Isma'il from Ayyub, which mentions the bathing.
Urdu Translation
اور ابومعمر نے بیان کیا کہ ہم سے عبدالوارث نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ایوب سختیانی نے نافع سے بیان کیا، انہوں نے فرمایا کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما جب ذوالحلیفہ میں صبح کی نماز پڑھ لیتے تو اپنی سواری پر پالان لگانے کا حکم فرماتے۔ سواری تیار ہوتی تو آپ سوار ہوتے اور جب وہ آپ کو لے کر سیدھی کھڑی ہو جاتی تو کھڑے ہو کر قبلہ رخ ہوتے اور تلبیہ پکارنا شروع فرماتے۔ یہاں تک کہ حرم میں پہنچ جاتے تو تلبیہ بند کر دیتے۔ پھر جب ذی طویٰ تشریف لاتے تو رات وہیں بسر فرماتے اور جب صبح کی نماز ادا فرما لیتے تو غسل فرماتے (اور پھر مکہ مکرمہ میں داخل ہوتے)۔ آپ کا بیان تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے بھی اسی طرح کیا تھا۔ اس حدیث کی متابعت اسماعیل نے بھی ایوب سے کی ہے جس میں غسل کا ذکر ہے۔
