Arabic (Original)
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِيُّ، قَالَ حَدَّثَنِي ابْنُ شِهَابٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّ أَعْرَابِيًّا سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَنِ الْهِجْرَةِ فَقَالَ " وَيْحَكَ، إِنَّ شَأْنَهَا شَدِيدٌ، فَهَلْ لَكَ مِنْ إِبِلٍ تُؤَدِّي صَدَقَتَهَا ". قَالَ نَعَمْ. قَالَ " فَاعْمَلْ مِنْ وَرَاءِ الْبِحَارِ فَإِنَّ اللَّهَ لَنْ يَتِرَكَ مِنْ عَمَلِكَ شَيْئًا ".
English Translation
It is narrated by Hadrat Abu Sa'id al-Khudri (may Allah be well pleased with him) that a Bedouin asked the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) about emigration. The Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) stated, 'Alas! The matter of emigration is very difficult. Have you got camels whose Zakat you pay?' He submitted, 'Yes.' The Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) stated, 'Then continue doing good deeds beyond the seas, for Allah will not diminish any of your good deeds.'
Urdu Translation
ہم سے علی بن عبداللہ بن مدینی نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ولید بن مسلم نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے امام اوزاعی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے ابن شہاب نے بیان کیا، ان سے عطاء بن یزید نے اور ان سے حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا کہ ایک دیہاتی نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے ہجرت کے متعلق دریافت کیا (یعنی یہ کہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم اجازت دیں تو میں مدینہ منورہ میں ہجرت کر آؤں) آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: افسوس! اس کی تو شان بڑی ہے۔ کیا تیرے پاس زکوٰۃ دینے کے لیے کچھ اونٹ ہیں جن کی تو زکوٰۃ دیا کرتا ہے؟ اس نے عرض کیا: ہاں! اس پر آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ پھر سمندروں کے اس پار (جس ملک میں تو رہے وہاں) عمل کرتا رہ، اللہ تعالیٰ تیرے کسی عمل کا ثواب کم نہیں فرمائے گا۔
