Arabic (Original)
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ طَاوُسٍ، قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ مَرَّ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم عَلَى قَبْرَيْنِ فَقَالَ " إِنَّهُمَا لَيُعَذَّبَانِ، وَمَا يُعَذَّبَانِ مِنْ كَبِيرٍ ـ ثُمَّ قَالَ ـ بَلَى أَمَّا أَحَدُهُمَا فَكَانَ يَسْعَى بِالنَّمِيمَةِ، وَأَمَّا أَحَدُهُمَا فَكَانَ لاَ يَسْتَتِرُ مِنْ بَوْلِهِ ". قَالَ ثُمَّ أَخَذَ عُودًا رَطْبًا فَكَسَرَهُ بِاثْنَتَيْنِ ثُمَّ غَرَزَ كُلَّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا عَلَى قَبْرٍ، ثُمَّ قَالَ " لَعَلَّهُ يُخَفَّفُ عَنْهُمَا مَا لَمْ يَيْبَسَا ".
English Translation
Hadrat Ibn Abbas (may Allah be well pleased with them) narrated that the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) passed by two graves and stated, 'They are being punished, and it is not for a great matter' — then he stated — 'Rather (it is indeed great): one of them used to go about committing slander (tale-bearing), and the other used to not protect himself from (the splashes of) his urine.' He then took a fresh twig, broke it into two pieces, and fixed one on each grave. Then he stated, 'Perhaps their punishment may be lightened as long as these do not dry up.'
Urdu Translation
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا، کہا ہم سے جریر نے بیان کیا، ان سے اعمش نے، ان سے مجاہد نے، ان سے طاؤس نے اور حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کا گزر دو قبروں پر ہوا۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ان دونوں کو عذاب ہو رہا ہے اور کسی بڑی بات پر نہیں ہو رہا — پھر ارشاد فرمایا — بلکہ (درحقیقت بڑا ہی ہے): ان میں سے ایک چغل خوری کرتا پھرتا تھا اور دوسرا پیشاب (کے چھینٹوں) سے نہیں بچتا تھا۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے فرمایا: پھر آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ایک تر ٹہنی لی اور اسے دو ٹکڑوں میں توڑ کر ہر قبر پر ایک ایک ٹکڑا گاڑ دیا۔ پھر ارشاد فرمایا: شاید جب تک یہ خشک نہ ہوں ان کا عذاب ہلکا کر دیا جائے۔
