Arabic (Original)
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ، حَدَّثَنَا الشَّيْبَانِيُّ، عَنْ عَامِرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مَرَّ بِقَبْرٍ قَدْ دُفِنَ لَيْلاً فَقَالَ " مَتَى دُفِنَ هَذَا ". قَالُوا الْبَارِحَةَ. قَالَ " أَفَلاَ آذَنْتُمُونِي ". قَالُوا دَفَنَّاهُ فِي ظُلْمَةِ اللَّيْلِ فَكَرِهْنَا أَنْ نُوقِظَكَ. فَقَامَ فَصَفَفْنَا خَلْفَهُ. قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ وَأَنَا فِيهِمْ فَصَلَّى عَلَيْهِ.
English Translation
Narrated by Hadrat Ibn 'Abbas (may Allah be well pleased with them): The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) passed by a grave where the deceased had been buried at night. He asked, 'When was this person buried?' They submitted, 'Last night.' He stated, 'Why did you not inform me?' They submitted, 'We buried him in the darkness of the night and did not want to wake you.' He then stood up (to offer the funeral prayer) and we lined up behind him. Hadrat Ibn 'Abbas (may Allah be well pleased with them) said: 'I was among them.' He (blessings and peace of Allah be upon him) offered the funeral prayer (at the grave).
Urdu Translation
ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا، ان سے عبدالواحد نے بیان کیا، ان سے شیبانی نے، ان سے عامر (شعبی) نے اور ان سے حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کا گزر ایک قبر پر ہوا جس میں میت کو رات کو دفن کیا گیا تھا۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے دریافت فرمایا: اسے کب دفنایا گیا؟ لوگوں نے عرض کیا: گزشتہ رات۔ ارشاد فرمایا: مجھے اطلاع کیوں نہ دی؟ لوگوں نے عرض کیا: اندھیری رات میں دفن کیا گیا اور ہم نے آپ کو جگانا مناسب نہ سمجھا۔ پھر آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم (نمازِ جنازہ پڑھنے کے لیے) کھڑے ہوئے اور ہم نے آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے صفیں بنائیں۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے فرمایا: میں بھی ان میں شامل تھا۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے (قبر پر) نمازِ جنازہ پڑھائی۔
