Arabic (Original)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ، أَخْبَرَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ الشَّيْبَانِيِّ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ مَاتَ إِنْسَانٌ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَعُودُهُ فَمَاتَ بِاللَّيْلِ فَدَفَنُوهُ لَيْلاً، فَلَمَّا أَصْبَحَ أَخْبَرُوهُ فَقَالَ " مَا مَنَعَكُمْ أَنْ تُعْلِمُونِي ". قَالُوا كَانَ اللَّيْلُ فَكَرِهْنَا ـ وَكَانَتْ ظُلْمَةٌ ـ أَنْ نَشُقَّ عَلَيْكَ. فَأَتَى قَبْرَهُ فَصَلَّى عَلَيْهِ.
English Translation
Narrated by Hadrat Ibn 'Abbas (may Allah be well pleased with them both): A man passed away whom the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) used to visit during his illness. He died at night and the people buried him during the night itself. In the morning, they informed the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him). He stated, 'What prevented you from informing me?' They submitted, 'It was night and it was dark, so we disliked troubling you.' He then went to his grave and offered the funeral prayer over it.
Urdu Translation
ہم سے محمد بن سلام نے بیان کیا، ہمیں ابو حضرت معاویہ نے خبر دی، ان سے ابو اسحاق شیبانی نے، ان سے شعبی نے اور ان سے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے فرمایا: ایک شخص کا انتقال ہو گیا جن کی رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم عیادت فرمایا کرتے تھے۔ ان کا انتقال رات میں ہوا تو لوگوں نے رات ہی میں دفن کر دیا۔ جب صبح ہوئی تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو خبر دی گئی۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہیں مجھے خبر دینے سے کس چیز نے روکا؟ لوگوں نے عرض کیا: رات تھی اور اندھیرا تھا، ہم نے آپ کو تکلیف دینا مناسب نہ سمجھا۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ان کی قبر پر تشریف لے گئے اور نمازِ جنازہ ادا فرمائی۔
