Arabic (Original)
حَدَّثَنَا آدَمُ، قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، قَالَ حَدَّثَنِي ابْنُ الأَصْبَهَانِيِّ، قَالَ سَمِعْتُ أَبَا صَالِحٍ، ذَكْوَانَ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ،. قَالَتِ النِّسَاءُ لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم غَلَبَنَا عَلَيْكَ الرِّجَالُ، فَاجْعَلْ لَنَا يَوْمًا مِنْ نَفْسِكَ. فَوَعَدَهُنَّ يَوْمًا لَقِيَهُنَّ فِيهِ، فَوَعَظَهُنَّ وَأَمَرَهُنَّ، فَكَانَ فِيمَا قَالَ لَهُنَّ " مَا مِنْكُنَّ امْرَأَةٌ تُقَدِّمُ ثَلاَثَةً مِنْ وَلَدِهَا إِلاَّ كَانَ لَهَا حِجَابًا مِنَ النَّارِ ". فَقَالَتِ امْرَأَةٌ وَاثْنَيْنِ فَقَالَ " وَاثْنَيْنِ ".
English Translation
Hadrat Abu Sa'id al-Khudri (may Allah be well pleased with him) narrates that the women submitted to the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him): The men have gained precedence over us in benefiting from you, so please appoint a day for us from yourself. So he (blessings and peace of Allah be upon him) promised them a day on which he met them, admonished them, and conveyed commandments to them. Among what he said to them was: Any woman among you whose three children pass away, they will be a shield for her from the Hellfire. A woman submitted: And two? He (blessings and peace of Allah be upon him) declared: And two as well.
Urdu Translation
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ عورتوں نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا: (آپ سے فائدہ اٹھانے میں) مردوں نے ہم پر غلبہ پا لیا ہے، لہٰذا اپنی طرف سے ہمارے لیے بھی ایک دن مقرر فرما دیجیے۔ تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے ایک دن کا وعدہ فرمایا، اس دن ان سے ملاقات فرمائی اور انہیں نصیحت فرمائی اور احکام بیان فرمائے۔ جو کچھ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا اس میں یہ بات بھی تھی: تم میں سے جو عورت اپنی تین اولاد آگے بھیج دے (یعنی جن کی وفات ہو جائے) تو وہ اولاد اس کے لیے دوزخ سے آڑ بن جائے گی۔ ایک عورت نے عرض کیا: اور دو (اولاد)؟ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اور دو بھی۔
