Arabic (Original)
50/69 عن البراء قال: جاء أعرابى فقال: يا نبي الله! علمني عملاً يدخلنى الجنة. قال:"لئن كنت أقصرت الخطبة لقد أعرضت المسألة، أعتق النسمة، وفك الرقبة". قال: أو ليستا واحداً؟ قال:"لا؛ عتق النسمة أن تعتق النسمة، وفكُّ الرّقبةِ أن تُعين على الرقبة، والمنيحةُ الرغوبُ(1)، والفيء على ذي الرحم ؛ فإن لم تطق ذلك، فأمر بالمعروف، وانْهَ عن المنكر، فإن لم تطق ذلك، فكف لسانك، إلا من خير".
English Translation
Abdullah ibn Mas'ud, may Allah be pleased with him, reported that the Prophet, peace be upon him, said: 'Which of you loves the wealth of his heir more than his own wealth?' They said, 'O Messenger of Allah, there is none of us who does not love his own wealth more than the wealth of his heir.' He said, 'His wealth is what he sends ahead, and the wealth of his heir is what he leaves behind.'
Urdu Translation
سیدنا براء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک عرابی آیا اور اس نے عرض کیا: اے اﷲ کے نبی! مجھے کوئی ایسا عمل سکھائیے جو مجھے جنت میں داخل کر دے۔ نبیصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”کاش کہ تم نے اپنی بات مختصر کی ہوتی تم نے تو سوال لمبا کر دیا۔ غلام کو آزاد کرو اور گردن کو آزاد کرو۔“اس نے کہا: کیا یہ دونوں باتیں ایک ہی نہیں ہیں؟ فرمایا:”نہیں، غلام آزاد کرنا تو یہ ہے کہ تم پورا غلام آزاد کرو اور گردن آزاد کرنے کا مطلب یہ ہے کہ غلام کو آزاد کرنے میں مدد کرو، اور زیادہ دودھ دینے والا جانور عطیہ کرو اور رشتہ داروں کو خرچہ دو اگر تمہیں اس بات کی طاقت نہ ہو تو نیکی کا حکم دو اور برائی سے منع کرو اور اگر اس کی بھی طاقت نہ ہو تو خیر کی بات کے سوا اپنی زبان کو قابو کر لو۔“[صحيح الادب المفرد/حدیث: 50]
