Arabic (Original)
179/240 عن المستورد، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال:" من أكل بمسلم أكلة(3)؛ فإن الله يطعمه مثلها من جهنم، ومن كُسِيَ برجل مسلم، فإن الله عز وجل يكسوه من جهنم، ومن قام برجل مقام رياء وسمعة؛ فإن الله يقوم به مقام رياء وسمعة يوم القيامة".
English Translation
Al-Mustawrid reported from the Prophet, peace be upon him, who said: 'Whoever earns a meal by speaking ill of a Muslim, Allah will feed him a like portion from Hell. Whoever gains clothing by speaking ill of a Muslim, Allah, Mighty and Majestic, will clothe him from Hell. And whoever stands in a position of showing off and seeking reputation at the expense of a Muslim, Allah will stand him in a position of showing off and reputation on the Day of Judgment.'
Urdu Translation
سیدنا مستورد رضی اللہ عنہ نبیصلی اللہ علیہ وسلمسے روایت کرتے ہیں کہ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”جو کسی مسلمان کی برائی کرنے کے بعد کچھ کھا لے (یعنی حاصل کر لے) / جس نے کسی مسلمان کو کسی کھانے کا ذریعہ بنایا۔ (اس کا مطلب یہ ہے کہ ایک آدمی کی کسی سے لڑائی ہوتی ہے تو کوئی دوسرا آدمی اس کے پاس جاتا ہے اور اس سے اس آدمی کی برائیاں کرتا ہے جس کی اس سے لڑائی ہوتی ہے اور وہ اس کے خلاف باتیں کر کے اس کے ہاں اپنا مقام بناتا ہے تاکہ یہ مجھے پسند کرے کہ یہ میرے دشمن کا دشمن ہے اور اسی برائیاں بیان کرنے میں وہ اپنائیت کے طور پر اسے کچھ عطاء کرتا ہے۔) اللہ اسے اسی کی مثل جہنم سے کھلائے گا اور جسے کسی مسلمان سے برائی کے بدلے کچھ پہنایا گیا اللہ اسے جہنم سے کچھ پہنائیں گے اور جو کسی آدمی کی برائی کرنے کے سبب ریاکاری اور شہرت کے مقام پر کھڑا ہوا (وہ دوسرے کی برائی اس لیے بیان کر رہا ہے تاکہ اسے شہرت مل جائے ایک مقام مل جائے) اللہ اسے قیامت کے دن شہرت اور ریاکاری کے مقام پر کھڑا کریں گے۔ جو کسی مسلم کا ایک نوالہ کھائے گا اللہ تعالیٰ ویسا ہی نوالہ اسے جہنم کا کھلائے گا، اور جو کسی مسلمان کا کپڑا پہن لے گا اسے اللہ تعالیٰ جہنم کا لباس پہنائے گا، اور جو شخص کسی مسلمان کے مقابلے کے مقام پر کھڑا ہو گا، اللہ اسے اپنے مقابلے پر کھڑا کرے گا۔“[صحيح الادب المفرد/حدیث: 179]
