Arabic (Original)
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ قَيْسٍ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ: أَخَذَتِ النَّاسَ الرِّيحُ فِي طَرِيقِ مَكَّةَ، وَعُمَرُ حَاجٌّ، فَاشْتَدَّتْ، فَقَالَ عُمَرُ لِمَنْ حَوْلَهُ: مَا الرِّيحُ؟ فَلَمْ يَرْجِعُوا بِشَيْءٍ، فَاسْتَحْثَثْتُ رَاحِلَتِي فَأَدْرَكْتُهُ، فَقُلْتُ: بَلَغَنِي أَنَّكَ سَأَلْتَ عَنِ الرِّيحِ، وَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ: الرِّيحُ مِنْ رَوْحِ اللهِ، تَأْتِي بِالرَّحْمَةِ، وَتَأْتِي بِالْعَذَابِ، فَلاَ تَسُبُّوهَا، وَسَلُوا اللَّهَ خَيْرَهَا، وَعُوذُوا مِنْ شَرِّهَا.
English Translation
Hadrat Abu Hurayra said, "A fierce wind blew when the people were on the road to Makka while 'Umar was making hajj. 'Umar asked those around him, 'What is the wind?' They did not give any answer. I urged my camel forward and I caught up with him and said, 'I have heard that you asked about the wind. I heard the Beloved Messenger of Allah say, "The wind (reeh) is from the spirit (ruh) of Allah. It brings mercy and it brings punishment. Do not curse it. Ask Allah for the good of it and seek refuge from its evil."'"
Urdu Translation
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں: لوگ مکہ کے راستے میں تھے اور حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ حج کر رہے تھے کہ تیز آندھی آئی۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنے ارد گرد لوگوں سے پوچھا: ہوا کیا ہے؟ کسی نے جواب نہ دیا۔ میں نے اپنا اونٹ تیز کیا اور ان سے جا ملا اور عرض کیا: مجھے پتہ چلا کہ آپ نے ہوا کے بارے میں پوچھا ہے۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے سنا: ہوا اللہ کی رحمت سے ہے، کبھی رحمت لاتی ہے اور کبھی عذاب۔ جب تم اسے دیکھو تو اسے بُرا مت کہو بلکہ اللہ سے اس کی بھلائی مانگو اور اس کے شر سے اللہ کی پناہ مانگو۔
