Arabic (Original)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ الْبَزَّازُ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عِيسَى، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَبْرٍ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يَتَوَضَّأُ بِإِنَاءٍ يَسَعُ رَطْلَيْنِ وَيَغْتَسِلُ بِالصَّاعِ . قَالَ أَبُو دَاوُدَ رَوَاهُ يَحْيَى بْنُ آدَمَ عَنْ شَرِيكٍ قَالَ عَنِ ابْنِ جَبْرِ بْنِ عَتِيكٍ . قَالَ وَرَوَاهُ سُفْيَانُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عِيسَى حَدَّثَنِي جَبْرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ . قَالَ أَبُو دَاوُدَ وَرَوَاهُ شُعْبَةُ قَالَ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَبْرٍ سَمِعْتُ أَنَسًا إِلاَّ أَنَّهُ قَالَ يَتَوَضَّأُ بِمَكُّوكٍ . وَلَمْ يَذْكُرْ رَطْلَيْنِ . قَالَ أَبُو دَاوُدَ وَسَمِعْتُ أَحْمَدَ بْنَ حَنْبَلٍ يَقُولُ الصَّاعُ خَمْسَةُ أَرْطَالٍ وَهُوَ صَاعُ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ وَهُوَ صَاعُ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم .
English Translation
Hadrat Anas ibn Malik (may Allah be well pleased with him) narrates that the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) would perform ablution with a vessel holding two ratls of water, and would bathe with one sa'. Abu Dawud states: Yahya ibn Adam narrated it from Sharik but mentioned 'Ibn Jabr ibn Atik.' Sufyan narrated it from Abdullah ibn Isa mentioning 'Jabr ibn Abdullah.' Abu Dawud further states: Shu'bah also narrated it from Abdullah ibn Abdullah ibn Jabr who heard Hadrat Anas, but his version has 'he would perform ablution with one makkuk' without mentioning 'two ratls.' Abu Dawud states: I heard Ahmad ibn Hanbal say: 'One sa' equals five ratls. This was the sa' of Ibn Abi Dhi'b, and it was the sa' of the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him).'
Urdu Translation
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ایسے برتن سے وضو فرماتے تھے جس میں دو رطل پانی آتا تھا، اور ایک صاع پانی سے غسل فرماتے تھے۔ حضرت ابوداؤد فرماتے ہیں: یحییٰ بن آدم نے اسے شریک سے روایت کیا ہے مگر ابن جبر بن عتیک کہا ہے۔ نیز سفیان نے عبداللہ بن عیسیٰ سے روایت کیا ہے جس میں جبر بن عبداللہ ہے۔ حضرت ابوداؤد فرماتے ہیں: شعبہ نے بھی اسے عبداللہ بن عبداللہ بن جبر سے روایت کیا ہے کہ میں نے حضرت انس سے سنا، مگر اس میں «يتوضأ بمكوك» (ایک مکوک سے وضو فرماتے تھے) ہے اور «رطلين» کا ذکر نہیں۔ حضرت ابوداؤد فرماتے ہیں: میں نے احمد بن حنبل سے سنا، فرماتے تھے: ایک صاع پانچ رطل ہوتا ہے، یہی ابن ابی ذئب کا صاع تھا اور یہی نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کا صاع تھا۔
