Arabic (Original)
حَدَّثَنَا أَبُو كَامِلٍ، أَنَّ يَزِيدَ بْنَ زُرَيْعٍ، حَدَّثَهُمْ حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ، - يَعْنِي الطَّوِيلَ - عَنْ يُوسُفَ بْنِ مَاهَكَ الْمَكِّيِّ، قَالَ كُنْتُ أَكْتُبُ لِفُلاَنٍ نَفَقَةَ أَيْتَامٍ كَانَ وَلِيَّهُمْ فَغَالَطُوهُ بِأَلْفِ دِرْهَمٍ فَأَدَّاهَا إِلَيْهِمْ فَأَدْرَكْتُ لَهُمْ مِنْ مَالِهِمْ مِثْلَيْهَا . قَالَ قُلْتُ أَقْبِضُ الأَلْفَ الَّذِي ذَهَبُوا بِهِ مِنْكَ قَالَ لاَ حَدَّثَنِي أَبِي أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " أَدِّ الأَمَانَةَ إِلَى مَنِ ائْتَمَنَكَ وَلاَ تَخُنْ مَنْ خَانَكَ " .
English Translation
It is narrated from Yusuf ibn Mahak al-Makki who said: I used to record the expenditure of orphans for a man who was their guardian. The orphans cheated him out of a thousand dirhams and he paid it to them. Then I found in their wealth double that amount. I said: Shall I recover the thousand dirhams they took from you? He said: No. My father told me that he heard the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) state: Return the trust to the one who entrusted it to you, and do not betray the one who betrayed you.
Urdu Translation
حضرت یوسف بن ماہک مکی سے مروی ہے، فرماتے ہیں: میں فلاں شخص کے لیے یتیموں کا خرچ لکھتا تھا جو اُن کا ولی تھا۔ یتیموں نے اُسے ایک ہزار درہم کا دھوکہ دیا اور اُس نے وہ رقم اُنہیں ادا کر دی۔ پھر میں نے اُن کے مال میں اُس سے دوگنا (رقم) پائی۔ میں نے کہا: کیا میں وہ ایک ہزار درہم جو اُنہوں نے تم سے لیے ہیں واپس لے لوں؟ اُس نے کہا: نہیں! مجھے میرے والد نے بتایا کہ اُنہوں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو ارشاد فرماتے سنا: جس نے تمہیں امانت رکھوائی اُسے اُس کی امانت ادا کرو، اور جس نے تمہارے ساتھ خیانت کی اُس سے خیانت نہ کرو۔
