Arabic (Original)
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ، عَنْ عَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَتْ سَمِعْتُ عَائِشَةَ، تَقُولُ دَفَّ نَاسٌ مِنْ أَهْلِ الْبَادِيَةِ حَضْرَةَ الأَضْحَى فِي زَمَانِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " ادَّخِرُوا الثُّلُثَ وَتَصَدَّقُوا بِمَا بَقِيَ " . قَالَتْ فَلَمَّا كَانَ بَعْدَ ذَلِكَ قِيلَ لِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَا رَسُولَ اللَّهِ لَقَدْ كَانَ النَّاسُ يَنْتَفِعُونَ مِنْ ضَحَايَاهُمْ وَيَجْمُلُونَ مِنْهَا الْوَدْكَ وَيَتَّخِذُونَ مِنْهَا الأَسْقِيَةَ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " وَمَا ذَاكَ " . أَوْ كَمَا قَالَ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ نَهَيْتَ عَنْ إِمْسَاكِ لُحُومِ الضَّحَايَا بَعْدَ ثَلاَثٍ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنَّمَا نَهَيْتُكُمْ مِنْ أَجْلِ الدَّافَّةِ الَّتِي دَفَّتْ عَلَيْكُمْ فَكُلُوا وَتَصَدَّقُوا وَادَّخِرُوا " .
English Translation
It is narrated by Umm al-Mu'minin Hadrat Aishah Siddiqah (may Allah be well pleased with her) that some people from the desert came at the time of sacrifice during the era of the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him). The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) stated: Store up the meat for three days and give the rest as charity. Later, people submitted: O Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him), people used to benefit from their sacrifices — they would melt and store the fat, and make water-skins from the hides. The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) asked: What is the matter? — or words to that effect. They submitted: O Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him), you have prohibited keeping the meat of sacrifice beyond three days. The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) stated: I only prohibited you because a group of desert folk had come to you (and were in need). Now eat, give in charity, and store.
Urdu Translation
حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے، فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے زمانۂ مبارک میں قربانی کے موقع پر کچھ دیہاتی (مدینہ میں) آ گئے تو رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تین دن کا گوشت رکھ لو اور جو بچ جائے صدقہ کر دو۔ پھر اس کے بعد لوگوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! لوگ اپنی قربانیوں سے فائدہ اٹھایا کرتے تھے، ان کی چربی گھلا کر محفوظ رکھتے تھے اور ان کی کھالوں سے مشکیزے بناتے تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بات کیا ہے؟ یا اسی قسم کے الفاظ ارشاد فرمائے۔ لوگوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! آپ نے قربانی کا گوشت تین دن سے زیادہ رکھنے سے منع فرما دیا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں نے تمہیں اس لیے منع کیا تھا کہ دیہاتیوں کی جماعت تمہارے پاس آ گئی تھی (اور انہیں بھی ضرورت تھی)۔ اب کھاؤ، صدقہ کرو اور ذخیرہ بھی کرو۔
