Arabic (Original)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، قَالَ سَمِعْتُ عَمْرَو بْنَ مَيْمُونٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رُبَيِّعَةَ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ خَالِدٍ السُّلَمِيِّ، قَالَ : آخَى رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بَيْنَ رَجُلَيْنِ فَقُتِلَ أَحَدُهُمَا وَمَاتَ الآخَرُ بَعْدَهُ بِجُمُعَةٍ أَوْ نَحْوِهَا، فَصَلَّيْنَا عَلَيْهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم : " مَا قُلْتُمْ " . فَقُلْنَا : دَعَوْنَا لَهُ، وَقُلْنَا : اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ وَأَلْحِقْهُ بِصَاحِبِهِ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم : " فَأَيْنَ صَلاَتُهُ بَعْدَ صَلاَتِهِ وَصَوْمُهُ بَعْدَ صَوْمِهِ " . شَكَّ شُعْبَةُ فِي صَوْمِهِ : " وَعَمَلُهُ بَعْدَ عَمَلِهِ إِنَّ بَيْنَهُمَا كَمَا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالأَرْضِ " .
English Translation
Hadrat Ubayd ibn Khalid al-Sulami (may Allah be well pleased with him) narrated: The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) made two men brothers. One of them was killed (as a martyr) and the other died about a week later. We prayed the funeral prayer over him. The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) asked: "What did you say?" We submitted: We supplicated for him and said: O Allah, forgive him and unite him with his companion. The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) stated: "Where are his prayers after the other's prayers? Where is his fasting after the other's fasting?" — Shu'bah doubted regarding fasting — "Where are his deeds after the other's deeds? Indeed, the difference between them is like the distance between the sky and the earth."
Urdu Translation
حضرت عبید بن خالد سلمی رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے دو آدمیوں میں بھائی چارہ کروایا۔ ان میں سے ایک شہید ہو گیا اور دوسرا اس کے تقریباً ایک ہفتے بعد فوت ہو گیا۔ ہم نے اس کی نمازِ جنازہ پڑھی تو رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا: "تم نے (دعا میں) کیا کہا؟" ہم نے عرض کیا: ہم نے اس کے لیے دعا کی اور کہا: اے اللہ! اسے معاف فرما اور اس کے ساتھی (شہید) سے ملا دے۔ تو رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: "اس کی نمازیں اس (شہید) کی نمازوں کے بعد کہاں، اس کے روزے اس کے روزوں کے بعد کہاں" — شعبہ نے روزوں میں شک کیا — "اور اس کا عمل اس کے عمل کے بعد کہاں! بے شک ان دونوں کے درمیان اتنا فرق ہے جتنا آسمان اور زمین کے درمیان ہے۔"
