Arabic (Original)
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، ح وَحَدَّثَنَا ابْنُ السَّرْحِ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ قَالَ قُلْتُ لِعَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَأَنَا يَوْمَئِذٍ حَدِيثُ السِّنِّ أَرَأَيْتِ قَوْلَ اللَّهِ تَعَالَى { إِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ مِنْ شَعَائِرِ اللَّهِ } فَمَا أَرَى عَلَى أَحَدٍ شَيْئًا أَنْ لاَ يَطَّوَّفَ بِهِمَا . قَالَتْ عَائِشَةُ كَلاَّ لَوْ كَانَ كَمَا تَقُولُ كَانَتْ فَلاَ جُنَاحَ عَلَيْهِ أَنْ لاَ يَطَّوَّفَ بِهِمَا إِنَّمَا أُنْزِلَتْ هَذِهِ الآيَةُ فِي الأَنْصَارِ كَانُوا يُهِلُّونَ لِمَنَاةَ وَكَانَتْ مَنَاةُ حَذْوَ قُدَيْدٍ وَكَانُوا يَتَحَرَّجُونَ أَنْ يَطُوفُوا بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ فَلَمَّا جَاءَ الإِسْلاَمُ سَأَلُوا رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَنْ ذَلِكَ فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى { إِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ مِنْ شَعَائِرِ اللَّهِ } .
English Translation
Hadrat Urwah ibn al-Zubayr narrates: I said to Umm al-Mu'minin Hadrat Aisha al-Siddiqah (may Allah be well pleased with her), while I was young in age: Regarding the pronouncement of Allah the Exalted, 'Indeed, al-Safa and al-Marwah are among the symbols of Allah,' I think there is no sin upon anyone who does not perform sa'i between them. Umm al-Mu'minin Hadrat Aisha (may Allah be well pleased with her) replied: Absolutely not! Had it been as you say, the verse would have read 'there is no sin upon him if he does not go around them.' This verse was in fact revealed concerning the Ansar. They used to perform pilgrimage for Manat (an idol), which was erected facing Qudayd, and they used to avoid performing sa'i between al-Safa and al-Marwah. When Islam came, they asked the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) about this matter. Thereupon Allah the Exalted revealed the verse: 'Indeed, al-Safa and al-Marwah are among the symbols of Allah.'
Urdu Translation
حضرت عروہ بن حضرت زبیر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے عرض کیا (اور میں اس وقت کم سن تھا): اللہ تعالیٰ کے ارشاد «إِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ مِنْ شَعَائِرِ اللَّهِ» (بے شک صفا اور مروہ اللہ کی نشانیوں میں سے ہیں) کے بارے میں بتائیے، مجھے تو لگتا ہے کہ اگر کوئی ان کے درمیان سعی نہ کرے تو اس پر کوئی گناہ نہیں۔ حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا: ہرگز نہیں! اگر بات ایسی ہوتی جیسا تم کہہ رہے ہو تو آیت «فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِ أَنْ لَا يَطَّوَّفَ بِهِمَا» (اس پر سعی نہ کرنے میں کوئی گناہ نہیں) ہوتی۔ یہ آیت تو انصار کے بارے میں نازل ہوئی تھی۔ وہ لوگ مَناۃ (بت) کے لیے حج کرتے تھے اور مَناۃ قُدَید کے سامنے نصب تھا۔ وہ لوگ صفا و مروہ کے درمیان سعی کرنے سے گریز کرتے تھے۔ جب اسلام آیا تو انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے اس بارے میں دریافت کیا، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: «إِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ مِنْ شَعَائِرِ اللَّهِ» (بے شک صفا اور مروہ اللہ کی نشانیوں میں سے ہیں)۔
