Arabic (Original)
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بِمَعْنَاهُ . زَادَ " وَلاَ تَنْتَقِبُ الْمَرْأَةُ الْحَرَامُ وَلاَ تَلْبَسُ الْقُفَّازَيْنِ " . قَالَ أَبُو دَاوُدَ وَقَدْ رَوَى هَذَا الْحَدِيثَ حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ وَيَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ عَنْ نَافِعٍ عَلَى مَا قَالَ اللَّيْثُ وَرَوَاهُ مُوسَى بْنُ طَارِقٍ عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ مَوْقُوفًا عَلَى ابْنِ عُمَرَ وَكَذَلِكَ رَوَاهُ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ وَمَالِكٌ وَأَيُّوبُ مَوْقُوفًا وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدٍ الْمَدِينِيُّ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم " الْمُحْرِمَةُ لاَ تَنْتَقِبُ وَلاَ تَلْبَسُ الْقُفَّازَيْنِ " . قَالَ أَبُو دَاوُدَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدٍ الْمَدِينِيُّ شَيْخٌ مِنْ أَهْلِ الْمَدِينَةِ لَيْسَ لَهُ كَبِيرُ حَدِيثٍ .
English Translation
This tradition has also been transmitted through a different chain of narrators from Hadrat Ibn Umar (may Allah be well pleased with them both) to the same effect. This version adds: 'A woman in the state of ihram should not wear a face veil or gloves.' Abu Dawud (upon him be mercy) said: This tradition has also been transmitted by Hatim ibn Isma'il and Yahya ibn Ayyub from Musa ibn Uqbah, from Nafi', as reported by al-Layth. Musa ibn Tariq narrated it from Musa ibn Uqbah as a statement of Hadrat Ibn Umar (not attributed to the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him), blessings and peace of Allah be upon him). Similarly, Ubaydullah ibn Umar, Malik, and Ayyub narrated it as a statement of Hadrat Ibn Umar. Ibrahim ibn Sa'id al-Madini narrated this tradition from Nafi', from Hadrat Ibn Umar (may Allah be well pleased with them both), from the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him): 'A woman in ihram must not wear a face veil or gloves.' Abu Dawud (upon him be mercy) said: Ibrahim ibn Sa'id al-Madini is a traditionist of Madinah al-Munawwarah. Not many traditions have been narrated by him.
Urdu Translation
اس سند سے بھی حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے اسی مفہوم کی حدیث مرفوعاً مروی ہے، البتہ اس میں اتنا اضافہ ہے کہ محرم عورت نہ منہ پر نقاب ڈالے اور نہ دستانے پہنے۔ حضرت ابوداؤد فرماتے ہیں: اس حدیث کو حاتم بن اسماعیل اور یحییٰ بن ایوب نے موسیٰ بن عقبہ سے اور موسیٰ نے نافع سے اسی طرح روایت کیا ہے جیسے لیث نے بیان کیا ہے، اور موسیٰ بن طارق نے اسے موسیٰ بن عقبہ سے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما پر موقوفاً روایت کیا ہے، اسی طرح عبیداللہ بن عمر، مالک اور ایوب نے بھی اسے موقوفاً روایت کیا ہے، اور ابراہیم بن سعید المدینی نے نافع سے، نافع نے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے اور انہوں نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے مرفوعاً روایت کیا ہے کہ محرم عورت نہ نقاب ڈالے اور نہ دستانے پہنے۔ حضرت ابوداؤد فرماتے ہیں: ابراہیم بن سعید المدینی مدینہ منورہ کے ایک شیخ ہیں، ان سے زیادہ احادیث مروی نہیں ہیں۔
