العربية (الأصل)
حَدَّثَنَامُحَمَّدُ بْنُ خَالِدٍ الدِّمَشْقِيُّ، ثناسُوَيْدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثناشَدَّادٌ أَبُوعَبْدِ اللَّهِ، عَنْأَبِي سَلامٍ الأَسْوَدِ، قَالَ: بَعَثَ إِلَيَّ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، قَالَ: فَقَدِمْتُ عَلَيْهِ، فَلَمَّا دَخَلْتُ قَالَ لِي: ادْنُهُ ادْنُهْ، حَتَّى كَادَتْ رُكْبَتِي تَلْزَقُ بِرُكْبَتِهِ، فَقَالَ حَدِّثْنِي حَدِيثَ ثَوْبَانَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْحَوْضِ. قَالَ: سَمِعْتُثَوْبَانَيُحَدِّثُ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" حَوْضِي كَمَا بَيْنَ عَدَنَ إِلَى عَمَّانَ، أَحْلَى مِنَ الْعَسَلِ، وَأَشَدُّ بَيَاضًا مِنَ اللَّبَنِ، أَكَاوِيبُهُ كَنُجُومِ السَّمَاءِ، مَنْ شَرِبَ مِنْهُ شَرْبَةً لَمْ يَظْمَأْ بَعْدَهَا أَبَدًا، وَأَوَّلُ النَّاسِ عَلَيَّ وُرُودًا الْمُهَاجِرُونَ، الشُّعْثُ رُءُوسًا، الدُّنُسُ ثِيَابًا، الَّذِينَ لا يُفْتَحُ لَهُمُ السُّدَدُ، وَلا يَنْكِحُونَ الْمُتَنَعِّمَاتِ، الَّذِينَ يُعْطُونَ كُلَّ الَّذِي عَلَيْهِمْ، وَلا يَأْخُذُونَ كُلَّ الَّذِي لَهُمْ"، فَقَالَ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ: أَمَّا الْمُتَنَعِّمَاتُ فَقَدْ نَكَحْتُ بِنْتَ عَبْدِ الْمَلِكِ، وَأَمَّا السُّدَدُ فَقَدْ فُتِحَتْ لِي، وَاللَّهِ لأُشَعِّثَنَّ رَأْسِي، وَلأُدَنِّسَنَّ ثَوْبِي.
الترجمة الإنجليزية
Abu Salam al-Aswad said: Umar ibn Abd al-Aziz sent for me, and I came to him. When I entered, he said to me: 'Come closer, come closer,' until my knee nearly touched his knee. Then he said: 'Narrate to me the hadith of Thawban from the Messenger of Allah (peace be upon him) about the Pool.' He said: I heard Thawban narrate from the Messenger of Allah (peace be upon him) who said: "My Pool extends from Aden to Amman. It is sweeter than honey and whiter than milk. Its drinking cups are like the stars of the sky. Whoever drinks from it a single drink will never feel thirst again. The first people to reach me there will be the Muhajirun - those with disheveled hair and dirty clothes, for whom the doors of rulers are not opened, who do not marry women of luxury, who fulfill all their obligations and do not take all that is due to them." Umar ibn Abd al-Aziz said: 'As for women of luxury, I have married the daughter of Abd al-Malik. And as for the doors of rulers, they have been opened for me. By Allah, I shall surely dishevel my hair and make my clothes dirty.'
الترجمة الأردية
ابو سلام الإسود کہتے ہیں میری طرف عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ نے پیغام بھیجا تو میں ان کے پاس حاضر ہوا، جب میں داخل ہوا تو انہوں نے مجھے کہا قریب ہو جاؤ، قریب ہو جاؤ، میں اتنا قریب ہوا حتٰی کہ میرے گھٹنے ان کے گھٹنوں سے جا ملے، تو انہوں نے کہا: مجھے ثوبان رضی اللہ عنہ سے مروی رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکے حوض سے متعلق حدیث بیان کریں۔ ابو سلام الاسود نے کہا: میں نے ثوبان رضی اللہ عنہ سے سنا، وہ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمسے بیان کرتے ہیں، آپ نے فرمایا:”میرا حوض عدن سے عمان تک (کی مسافت جتنا لمبا چوڑا) ہے، شہد سے میٹھا اور (اس کا پانی) دودھ سے زیادہ سفید ہے، اس کے پیالے آسمان کے ستاروں کی (تعداد کی) طرح ہیں، جس نے اس سے ایک بار پانی پی لیا اسے اس کے بعد کبھی بھی پیاس نہیں لگے گی۔ سب سے پہلے میرے پاس وہ مہاجر آئیں گے جن کے سر پراگندہ، کپڑے میلے ہوں گے۔ جن کے لیے بند دروازے نہیں کھلتے، وہ ناز و نعمت میں پرورش پانے والی عورتوں سے نکاح نہیں کرتے، اپنے ذمہ فرائض ادا کرتے ہیں، اور اپنے حق سے دست بردار ہو جاتے ہیں۔“عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ نے فرمایا: رہی ناز و نعت میں پلنے والی عورتیں، میں نے تو عبد الملک کی بیٹی (فاطمہ) سے شادی کی ہے، اور بند دروازے بھی میرے لیے کھولے گئے اللہ کی قسم! میں ضرور اپنے سر کو پراگندہ اور اپنے کپڑوں کو میلا کروں گا۔[مسند عمر بن عبد العزيز/عمر بن عبد العزيز عن أبي سلام/حدیث: 65]
