العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مُوسَى الأَنْصَارِيُّ، حَدَّثَنَا مَعْنٌ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ، عَنْ أَبِي النَّضْرِ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ، أَنَّهُ دَخَلَ عَلَى أَبِي طَلْحَةَ الأَنْصَارِيِّ يَعُودُهُ . قَالَ فَوَجَدْتُ عِنْدَهُ سَهْلَ بْنَ حُنَيْفٍ . قَالَ فَدَعَا أَبُو طَلْحَةَ إِنْسَانًا يَنْزِعُ نَمَطًا تَحْتَهُ فَقَالَ لَهُ سَهْلٌ لِمَ تَنْزِعُهُ فَقَالَ لأَنَّ فِيهِ تَصَاوِيرَ وَقَدْ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم مَا قَدْ عَلِمْتَ . قَالَ سَهْلٌ أَوَلَمْ يَقُلْ " إِلاَّ مَا كَانَ رَقْمًا فِي ثَوْبٍ " فَقَالَ بَلَى وَلَكِنَّهُ أَطْيَبُ لِنَفْسِي . قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ .
الترجمة الإنجليزية
It is narrated by Hadrat Abu An-Nadr that From 'Ubaidullah bin 'Abdullah bin 'Utbah, that he entered upon Abu Hadrat Talhah Al-Ansari to pay him a visit (while he was ill), and he found Hadrat Sahl bin Hunaif with him. He said: "Abu Hadrat Talhah called for someone to remove a sheet that was under him. Hadrat Sahl said to him: 'Why did you remove it?' He replied: 'Because it contains images on it, and the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) stated about them what you know.' Hadrat Sahl said: 'Do he not say: Except for markings on a garment?' He said: 'Yes, but this is better to me.'" [Abu 'Eisa said:] This Hadith is Hasan Sahih
الترجمة الأردية
عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ کہتے ہیں کہ وہ حضرت ابوطلحہ انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی عیادت کرنے ان کے گھر گئے، تو میں نے ان کے پاس سہل بن حنیف رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو پایا، حضرت ابوطلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ایک آدمی کو وہ چادر نکالنے کے لیے بلایا جو ان کے نیچے تھی، سہل رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ان سے کہا: کیوں نکال رہے ہیں؟ انہوں نے کہا: اس لیے کہ اس میں تصویریں ہیں، نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے اس سلسلے میں جو کچھ فرمایا ہے اسے آپ جانتے ہیں، سہل رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا: آپ نے تو یہ بھی فرمایا ہے: سوائے اس کپڑے کے جس میں نقش ہو حضرت ابوطلحہ نے کہا: آپ نے تو یہ فرمایا ہے لیکن یہ میرے لیے زیادہ اچھا ہے ۱؎۔ امام ترمذی فرماتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
