العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ قَيْسٍ، أَنَّهُ سَمِعَ عَاصِمَ بْنَ حُمَيْدٍ، قَالَ: سَمِعْتُ عَوْفَ بْنَ مَالِكٍ، يَقُولُ: كُنْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صلى الله عليه وسلم، لَيْلَةً فَاسْتَاكَ، ثُمَّ تَوَضَّأَ، ثُمَّ قَامَ يُصَلِّي، فَقُمْتُ مَعَهُ فَبَدَأَ فَاسْتَفْتَحَ الْبَقَرَةَ، فَلا يَمُرُّ بِآيَةِ رَحْمَةٍ، إِلا وَقَفَ فَسَأَلَ، وَلا يَمُرُّ بِآيَةِ عَذَابٍ، إِلا وَقَفَ فَتَعَوَّذَ، ثُمَّ رَكَعَ فَمَكَثَ رَاكِعًا بِقَدْرِ قِيَامِهِ، وَيَقُولُ فِي رُكُوعِهِ: سُبْحَانَ ذِي الْجَبَرُوتِ وَالْمَلَكُوتِ، وَالْكِبْرِيَاءِ وَالْعَظَمَةِ، ثُمَّ سَجَدَ بِقَدْرِ رُكُوعِهِ، وَيَقُولُ فِي سُجُودِهِ: سُبْحَانَ ذِي الْجَبَرُوتِ وَالْمَلَكُوتِ، وَالْكِبْرِيَاءِ وَالْعَظَمَةِ ثُمَّ قَرَأَ آلَ عِمْرَانَ ثُمَّ سُورَةً، يَفْعَلُ مِثْلَ ذَلِكَ في كل ركعة.
الترجمة الإنجليزية
Awf bin Malik said:"When I was together with Allah’s Messenger (Allah bless him and give him peace) one night, he cleaned his teeth, then performed the minor ablution, then performed the ritual prayer. I stood up with him, whereupon he began with the Sura of the Cow followed by another Sura, and he did this in every cycle of the ritual prayer.”
الترجمة الأردية
حضرت عوف بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں: میں ایک رات رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھا۔ آپ نے مسواک فرمایا، پھر وضو فرمایا، پھر نماز کے لیے کھڑے ہوئے۔ میں بھی آپ کے ساتھ کھڑا ہو گیا۔ آپ نے سورۃ البقرہ شروع فرمائی۔ جب آپ رحمت کی آیت پر پہنچتے تو رک کر دعا فرماتے اور جب عذاب کی آیت پر پہنچتے تو رک کر پناہ مانگتے۔ پھر رکوع کیا اور رکوع میں اتنی ہی دیر ٹھہرے جتنی دیر قیام میں تھے اور رکوع میں سبحان ذی الجبروت والملکوت والکبریاء والعظمۃ فرماتے رہے۔ پھر سجدہ کیا جو تقریباً رکوع کے برابر تھا اور سجدے میں سبحان ذی الجبروت والملکوت والکبریاء والعظمۃ فرماتے رہے۔ پھر آل عمران پڑھی اور پھر ایک اور سورت، ہر رکعت میں ایسا ہی فرماتے۔
