العربية (الأصل)
عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: حَدَّثَنَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه و سلم -وَهُوَ الصَّادِقُ الْمَصْدُوقُ-: "إنَّ أَحَدَكُمْ يُجْمَعُ خَلْقُهُ فِي بَطْنِ أُمِّهِ أَرْبَعِينَ يَوْمًا نُطْفَةً، ثُمَّ يَكُونُ عَلَقَةً مِثْلَ ذَلِكَ، ثُمَّ يَكُونُ مُضْغَةً مِثْلَ ذَلِكَ، ثُمَّ يُرْسَلُ إلَيْهِ الْمَلَكُ فَيَنْفُخُ فِيهِ الرُّوحَ، وَيُؤْمَرُ بِأَرْبَعِ كَلِمَاتٍ: بِكَتْبِ رِزْقِهِ، وَأَجَلِهِ، وَعَمَلِهِ، وَشَقِيٍّ أَمْ سَعِيدٍ؛ فَوَاَللَّهِ الَّذِي لَا إلَهَ غَيْرُهُ إنَّ أَحَدَكُمْ لَيَعْمَلُ بِعَمَلِ أَهْلِ الْجَنَّةِ حَتَّى مَا يَكُونُ بَيْنَهُ وَبَيْنَهَا إلَّا ذِرَاعٌ فَيَسْبِقُ عَلَيْهِ الْكِتَابُ فَيَعْمَلُ بِعَمَلِ أَهْلِ النَّارِ فَيَدْخُلُهَا. وَإِنَّ أَحَدَكُمْ لَيَعْمَلُ بِعَمَلِ أَهْلِ النَّارِ حَتَّى مَا يَكُونُ بَيْنَهُ وَبَيْنَهَا إلَّا ذِرَاعٌ فَيَسْبِقُ عَلَيْهِ الْكِتَابُ فَيَعْمَلُ بِعَمَلِ أَهْلِ الْجَنَّةِ فَيَدْخُلُهَا". .
الترجمة الإنجليزية
On the authority of Abu 'Abdur-Rahman 'Abdullah ibn Mas'ud (may Allah be well pleased with him), who said: The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) — and he is the Truthful, the Believed — narrated to us: "Verily, the creation of each one of you is brought together in his mother's womb for forty days as a drop, then he becomes a clot of blood for a similar period, then a morsel of flesh for a similar period. Then the angel is sent to him, who breathes the soul into him and is commanded with four matters: to record his sustenance, his life span, his deeds, and whether he will be wretched or blessed. By the One besides Whom there is no deity, verily one of you performs the deeds of the people of Paradise until there is but an arm's length between him and it, and then what has been decreed overtakes him and he performs the deeds of the people of the Hellfire and thus enters it. And verily one of you performs the deeds of the people of the Hellfire until there is but an arm's length between him and it, and then what has been decreed overtakes him and he performs the deeds of the people of Paradise and thus enters it."
الترجمة الأردية
حضرت ابو عبدالرحمٰن حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں کہ ہم سے حضور نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے بیان فرمایا — اور آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سچے ہیں اور سچا کہے جاتے ہیں: بے شک تم میں سے ہر ایک کی تخلیق اس کی ماں کے پیٹ میں چالیس دن نطفے کی صورت میں جمع کی جاتی ہے، پھر اتنے ہی دن جمے ہوئے خون کی شکل میں رہتا ہے، پھر اتنے ہی دن گوشت کے لوتھڑے کی مانند رہتا ہے، پھر اس کی طرف فرشتہ بھیجا جاتا ہے جو اس میں روح پھونکتا ہے اور اسے چار باتیں لکھنے کا حکم دیا جاتا ہے: اس کی روزی، اس کی عمر، اس کا عمل، اور یہ کہ وہ بدبخت ہوگا یا نیک بخت۔ پس اس ذات کی قسم جس کے سوا کوئی معبود نہیں! تم میں سے کوئی شخص اہلِ جنت کے عمل کرتا رہتا ہے یہاں تک کہ اس کے اور جنت کے درمیان بس ایک ہاتھ کا فاصلہ رہ جاتا ہے، پھر تقدیر غالب آجاتی ہے اور وہ اہلِ دوزخ کے عمل کرنے لگتا ہے اور دوزخ میں داخل ہوجاتا ہے۔ اور تم میں سے کوئی شخص اہلِ دوزخ کے عمل کرتا رہتا ہے یہاں تک کہ اس کے اور دوزخ کے درمیان بس ایک ہاتھ کا فاصلہ رہ جاتا ہے، پھر تقدیر غالب آجاتی ہے اور وہ اہلِ جنت کے عمل کرنے لگتا ہے اور جنت میں داخل ہوجاتا ہے۔
