العربية (الأصل)
قَالَ الْحَارِثُ بْنُ مِسْكِينٍ قِرَاءَةً عَلَيْهِ وَأَنَا أَسْمَعُ، عَنِ ابْنِ وَهْبٍ، قَالَ أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ، وَهِشَامُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، أَنَّ رَجُلاً، مِنْ مُزَيْنَةَ أَتَى رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ كَيْفَ تَرَى فِي حَرِيسَةِ الْجَبَلِ فَقَالَ " هِيَ وَمِثْلُهَا وَالنَّكَالُ وَلَيْسَ فِي شَىْءٍ مِنَ الْمَاشِيَةِ قَطْعٌ إِلاَّ فِيمَا آوَاهُ الْمُرَاحُ فَبَلَغَ ثَمَنَ الْمِجَنِّ فَفِيهِ قَطْعُ الْيَدِ وَمَا لَمْ يَبْلُغْ ثَمَنَ الْمِجَنِّ فَفِيهِ غَرَامَةُ مِثْلَيْهِ وَجَلَدَاتُ نَكَالٍ " . قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ كَيْفَ تَرَى فِي الثَّمَرِ الْمُعَلَّقِ قَالَ " هُوَ وَمِثْلُهُ مَعَهُ وَالنَّكَالُ وَلَيْسَ فِي شَىْءٍ مِنَ الثَّمَرِ الْمُعَلَّقِ قَطْعٌ إِلاَّ فِيمَا آوَاهُ الْجَرِينُ فَمَا أُخِذَ مِنَ الْجَرِينِ فَبَلَغَ ثَمَنَ الْمِجَنِّ فَفِيهِ الْقَطْعُ وَمَا لَمْ يَبْلُغْ ثَمَنَ الْمِجَنِّ فَفِيهِ غَرَامَةُ مِثْلَيْهِ وَجَلَدَاتُ نَكَالٍ " .
الترجمة الإنجليزية
It is narrated by Hadrat 'Amr (may Allah be well pleased with him) bin Shuaib, from his father, that his grandfather 'Abdullah bin 'Amr, that a man from Muzainah came to the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) and submitted: 'O Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him), what do you think about a sheep stolen from the pasture?" He said: "(The thief must pay) double and be punished. There is no cutting off of the hand for (stealing) livestock, except what which has been put in the pen, if its value is equal to that of a shield, in which case the (thief's) hand is to be cut off. If its value is not equal to that of a shield, then he should pay a penalty of twice its value and be flogged as a punishment." He submitted: "O Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him)! What do you think about fruit on the tree?" He said: "(The thief must pay) double and be punished. There is no cutting off of the hand for (stealing) fruit on the tree, except for that which has been stored properly if its value is equal to that of a shield, in which case the (thief's) hand is not equal to that of a shield, then he should pay a penalty of twice its value and be flogged as a punishment
الترجمة الأردية
حضرت عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ ان کے دادا حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ قبیلہ مزینہ کا ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا: یا رسول اللہ! پہاڑ کی چراگاہ سے چرائی ہوئی بکری کے بارے میں آپ کا کیا حکم ہے؟ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس پر دوگنا جرمانہ اور سزا ہے۔ چراگاہ کے مویشی میں ہاتھ کاٹنا نہیں ہے مگر جب اسے باڑے میں رکھ دیا جائے اور اس کی قیمت ڈھال کے برابر ہو تو اس میں ہاتھ کاٹا جائے گا۔ اور جو ڈھال کی قیمت تک نہ پہنچے تو اس میں دوگنا جرمانہ اور سزا کے کوڑے ہیں۔ اس شخص نے عرض کیا: یا رسول اللہ! درخت پر لٹکے ہوئے پھل کے بارے میں آپ کا کیا حکم ہے؟ فرمایا: اس پر دوگنا جرمانہ اور سزا ہے۔ درخت پر لٹکے ہوئے پھل میں ہاتھ کاٹنا نہیں ہے مگر جب اسے جرین میں رکھ دیا جائے۔ جو جرین سے لیا جائے اور اس کی قیمت ڈھال کے برابر ہو تو اس میں ہاتھ کاٹا جائے گا، اور جو ڈھال کی قیمت تک نہ پہنچے تو اس میں دوگنا جرمانہ اور سزا کے کوڑے ہیں۔
