العربية (الأصل)
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ حَدَّثَنِي الْقَاسِمُ بْنُ أَبِي بَزَّةَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ قُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ هَلْ لِمَنْ قَتَلَ مُؤْمِنًا مُتَعَمِّدًا مِنْ تَوْبَةٍ قَالَ لَا وَقَرَأْتُ عَلَيْهِ الْآيَةَ الَّتِي فِي الْفُرْقَانِ { وَالَّذِينَ لَا يَدْعُونَ مَعَ اللَّهِ إِلَهًا آخَرَ وَلَا يَقْتُلُونَ النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ إِلَّا بِالْحَقِّ } قَالَ هَذِهِ آيَةٌ مَكِّيَّةٌ نَسَخَتْهَا آيَةٌ مَدَنِيَّةٌ { وَمَنْ يَقْتُلْ مُؤْمِنًا مُتَعَمِّدًا فَجَزَاؤُهُ جَهَنَّمُ }.
الترجمة الإنجليزية
It is narrated from Sa'id bin Jubair who said: "I asked Hadrat Ibn Abbas (may Allah be well pleased with him): 'Is there repentance for one who kills a believer intentionally?' He said: 'No.' I recited to him the verse in Surah Al-Furqan: 'And those who do not invoke any other deity besides Allah, and do not kill the soul which Allah has forbidden except by right.' He said: 'This is a Makkan verse; a Madinan verse abrogated it: And whoever kills a believer intentionally, his recompense is Hellfire.'"
الترجمة الأردية
ہمیں عمرو بن علی نے خبر دی، انہوں نے کہا ہمیں یحییٰ نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا ہمیں ابن جریج نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا مجھے قاسم بن ابی بزہ نے سعید بن جبیر سے روایت کیا، انہوں نے فرمایا: میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے عرض کیا: کیا جس نے مومن کو جان بوجھ کر قتل کیا اس کے لیے توبہ ہے؟ انہوں نے فرمایا: نہیں۔ اور میں نے ان پر سورۃ الفرقان کی آیت پڑھی ''اور وہ جو اللہ کے ساتھ کسی اور معبود کو نہیں پکارتے اور اس جان کو قتل نہیں کرتے جسے اللہ نے حرام کیا ہے مگر حق کے ساتھ''۔ انہوں نے فرمایا: یہ مکی آیت ہے جسے مدنی آیت نے منسوخ کر دیا ''اور جو مومن کو جان بوجھ کر قتل کرے تو اس کی جزا جہنم ہے''۔
