العربية (الأصل)
أَخْبَرَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ، عَنْ أَبِي مُعَاوِيَةَ، عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ عُمَارَةَ، عَنْ أَبِي عَطِيَّةَ، قَالَ دَخَلْتُ أَنَا وَمَسْرُوقٌ، عَلَى عَائِشَةَ فَقُلْنَا لَهَا يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ رَجُلاَنِ مِنْ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ صلى الله عليه وسلم أَحَدُهُمَا يُعَجِّلُ الإِفْطَارَ وَيُعَجِّلُ الصَّلاَةَ وَالآخَرُ يُؤَخِّرُ الإِفْطَارَ وَيُؤَخِّرُ الصَّلاَةَ . فَقَالَتْ أَيُّهُمَا يُعَجِّلُ الإِفْطَارَ وَيُعَجِّلُ الصَّلاَةَ قُلْنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ . قَالَتْ هَكَذَا كَانَ يَصْنَعُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم . وَالآخَرُ أَبُو مُوسَى رضى الله عنهما .
الترجمة الإنجليزية
It is narrated that Hadrat Abu 'Atiyyah (may Allah be well pleased with him) said: "Masruq and I came to Hadrat 'Aishah and we said to her: 'O mother of the Believers, two men from among the Companions of Muhammad (blessings and peace of Allah be upon him); one of them hastens the Iftar and hastens the prayer, and the other delays Iftar and delays the prayer; She said: 'Which one of them hastens Iftar and has hastens the prayer?' we said : Hadrat 'Abdullah bin Masud.' She said: 'That is what the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) used to do."" And the other was Hadrat Abu Musa
الترجمة الأردية
ابوعطیہ وادعی ہمدانی کہتے ہیں میں اور مسروق دونوں حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے پاس گئے، ہم نے ان سے کہا: اُمّ المؤمنین! محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے اصحاب میں سے دو آدمی ہیں، ان میں سے ایک افطار میں جلدی کرتے ہیں اور نماز میں بھی جلدی کرتے ہیں، اور دوسرے افطار میں تاخیر کرتے ہیں اور نماز میں بھی تاخیر کرتے ہیں، انہوں نے پوچھا: کون ہیں جو افطار میں جلدی کرتے اور نماز میں بھی جلدی کرتے ہیں؟ ہم نے کہا: وہ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہیں، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ایسا ہی کرتے تھے۔ ( دوسرے شخص حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ تعالیٰ عنہ تھے۔)
