الترجمة الإنجليزية
Al-Abbas ibn Abdul-Muttalib (may Allah be pleased with him) said: "O Messenger of Allah, have you benefited Abu Talib at all? He used to protect you and stand up for you." The Messenger of Allah (peace be upon him) said: "Yes, he is in the shallowest part of the Fire. Were it not for me, he would have been in the deepest part of the Fire."
الترجمة الأردية
سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہانہوں نے کہا یا رسول اللہ! کیا آپ نے ابوطالب کو بھی کچھ فائدہ پہنچایا؟ وہ آپ کی حفاظت کرتے تھے اور آپ کے واسطے غصہ ہوتے تھے (یعنی جو کوئی آپ کو ستاتا تو اس پر غصہ ہوتے تھے)۔ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا”ہاں“وہ جہنم کے اوپر کے درجہ میں ہیں اور اگر میں نہ ہوتا (یعنی میں ان کیلئے دعا نہ کرتا)، تو وہ جہنم کے نیچے کے درجے میں ہوتے (جہاں عذاب بہت سخت ہے)۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 99]
