الترجمة الإنجليزية
Abu Musa (may Allah be pleased with him) narrated that the Messenger of Allah (peace be upon him) stood and told us five things: "1. Allah does not sleep, and it is not befitting for Him to sleep. 2. He lowers and raises the Scale. 3. The deeds of the night are raised to Him before the deeds of the day, and the deeds of the day before those of the night. 4. His veil is light" — in another narration: "His veil is fire." — "5. If He were to remove it, the radiance of His Face would burn everything His sight reaches of His creation."
الترجمة الأردية
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہرسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے کھڑے ہو کر ایسی پانچ باتیں سنائیں۔ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا: 1۔ اللہ جل جلالہ سوتا نہیں اور سونا اس کے لائق ہی نہیں (کیونکہ سونا عضلات اور اعضائے بدن کی تھکاوٹ سے ہوتا اور اللہ تعالیٰ تھکن سے پاک ہے، دوسرے یہ کہ سونا غفلت ہے اور موت کے مثل ہے اور اللہ تعالیٰ اس سے پاک ہے)۔ 2۔ اور وہی ترازو کو جھکاتا اور اس کو اونچا کرتا ہے۔ 3۔ اسی کی طرف رات کا عمل دن کے عمل سے پہلے اور دن کا عمل رات کے عمل سے پہلے اٹھایا جاتا ہے۔ 4۔ اس کا پردہ نور ہے۔ ایک روایت میں ہے کہ اس کا پردہ آگ ہے۔ 5۔ اگر وہ اس پردے کو کھول دے تو اس کے منہ کی شعائیں، جہاں تک اس کی نگاہ پہنچتی ہے مخلوقات کو جلا دیں۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 85]
