الترجمة الإنجليزية
Abu Hurayrah (may Allah be pleased with him) narrated that the Messenger of Allah (peace be upon him) said: "When I was taken on the Night Journey, I met Musa (peace be upon him)." He described him as a tall man with curly hair, like the people of Shanu'ah. "And I met Isa (peace be upon him)," describing him as of medium build with a reddish complexion, as if he had just come out of a bath. "And I saw Ibrahim (peace be upon him) — I am the one among his offspring who most resembles him." He said: "Two vessels were brought to me — one of milk and one of wine. I chose the milk. It was said to me: 'You have been guided to the fitrah' — or 'You have found the fitrah.' Had you chosen the wine, your nation would have gone astray."
الترجمة الأردية
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہرسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ جب مجھے معراج کرائی گئی تو میں موسیٰ علیہ السلام سے ملا۔ پھر آپصلی اللہ علیہ وسلمنے ان کی صورت بیان کی۔ میں خیال کرتا ہوں کہ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے یوں فرمایا (یہ شک راوی ہے) کہ وہ لمبے، چھریرے بدن والے، سیاہ بالوں والے جیسے شنوۃ کے لوگ ہوتے تھے۔ اور فرمایا کہ میں عیسیٰ علیہ السلام سے ملا۔ پھر آپصلی اللہ علیہ وسلمنے ان کی صورت بیان کی کہ وہ درمیانہ قد والے، سرخ رنگت والے جیسے کہ ابھی کوئی حمام سے نکلا ہو (یعنی ایسے تروتازہ اور خوش رنگ) تھے اور آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ میں نے ابراہیم علیہ السلام کو دیکھا، تو میں ان کی اولاد میں سب سے زیادہ ان سے مشابہ ہوں۔ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ پھر میرے پاس دو برتن لائے گئے۔ ایک میں دودھ تھا اور ایک میں شراب، اور مجھ سے کہا گیا کہ جس کو چاہو پسند کر لو۔ میں نے دودھ کا برتن لے لیا اور دودھ پیا تو اس (فرشتے نے جو یہ دونوں برتن لے کر آیا تھا) کہا کہ تم کو فطرت (ہدایت) کی راہ ملی یا تم فطرت (ہدایت) کو پہنچ گئے۔ اور اگر تم شراب کو اختیار کرتے تو تمہاری امت گمراہ ہو جاتی۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 78]
