الترجمة الإنجليزية
Yahya said: I asked Abu Salamah: "What was revealed first of the Quran?" He said: "O you wrapped in garments" (al-Muddaththir). I said: "Or was it 'Read'?" He said: I asked Jabir ibn Abdullah (may Allah be pleased with him) the same question. He said: "'O you wrapped in garments.'" I said: "Or 'Read'?" Jabir said: "Let me tell you what the Messenger of Allah (peace be upon him) told us. He said: 'I stayed in the Cave of Hira for a month. When my stay was complete, I came down and walked in the valley. Someone called me. I looked ahead, behind, to my right, and to my left but saw no one. The call came again, but I found no one. Then the call came again and I looked up — and there was the angel, sitting on a throne between the sky and the earth. I was struck with awe, so I went to Khadijah and said: Cover me! They covered me and poured water over me. Then Allah revealed: "O you wrapped in garments, arise and warn. And glorify your Lord. And purify your garments..."'" [al-Muddaththir: 1-4].
الترجمة الأردية
یحییٰ کہتے ہیں کہ میں نے ابوسلمہ سے پوچھا کہسب سے پہلے قرآن میں سے کیا اترا؟ انہوں نے کہا کہ ((یآیّہا المدثّر)) میں نے کہا کہ یا ((اقرا)) (سب سے پہلے اتری؟) انہوں نے کہا کہ میں نے سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ قرآن میں سب سے پہلے کیا اترا تو انہوں نے کہا کہ ((یآیّہا المدثّر)) میں نے کہا کہ یا ((اقرا)) (سب سے پہلے اتری؟) سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں تم سے وہ حدیث بیان کرتا ہوں جو رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے ہم سے بیان کی تھی۔ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ میں (غار) حرا میں ایک مہینے تک رہا۔ جب میری رہنے کی مدت پوری ہو گئی تو میں اترا اور وادی کے اندر چلا، کسی نے مجھے آواز دی، میں نے سامنے اور پیچھے اور دائیں اور بائیں دیکھا، کوئی نظر نہ آیا۔ پھر مجھے کسی نے آواز دی، میں نے دیکھا مگر کسی کو نہ پایا۔ پھر کسی نے مجھے آواز دی تو میں نے سر اوپر اٹھا کر دیکھا تو وہ ہوا میں ایک تخت پر ہیں یعنی جبرائیل علیہ السلام۔ مجھے یہ دیکھ کر سخت (ہیبت کے مارے) لرزہ چڑھ آیا۔ تب میں خدیجہ رضی اللہ عنہا کے پاس آیا اور میں نے کہا کہ مجھے کپڑا اڑھا دو! انہوں نے کپڑا اڑھا دیا اور پانی (ہیبت دور کرنے کیلئے) میرے اوپر ڈالا۔ تب اللہ تعالیٰ نے یہ آیتیں اتاریں۔”اے کپڑا اوڑھنے والے۔ کھڑا ہو جا اور آگاہ کر دے۔ اور اپنے رب ہی کی بڑائیاں بیان کر۔ اور اپنے کپڑوں کو پاک رکھ ........“(سورۃ: المدثر 1 , 4)۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 74]
