الترجمة الإنجليزية
Narrated Abu Hurayrah (may Allah be pleased with him): The Messenger of Allah (peace be upon him) said, "Do you know who the bankrupt one is?" The people said, "Among us the bankrupt one is he who has no money or goods." He (peace be upon him) said, "The bankrupt one of my Ummah on the Day of Resurrection is he who will come with prayer, fasting, and zakat, but he will have reviled one, slandered another with immorality, devoured the wealth of a third, shed the blood of a fourth, and struck a fifth. Then those people (whom he wronged in the world) will be given his good deeds; and if his good deeds run out before his sins are settled, then their sins will be cast upon him, and finally he will be thrown into Hell."
الترجمة الأردية
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہرسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا: تم جانتے ہو کہ مفلس کون ہے؟ لوگوں نے عرض کیا کہ ہم میں مفلس وہ ہے جس کے پاس روپیہ اور اسباب نہ ہو۔ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ مفلس میری امت میں قیامت کے دن وہ ہو گا، جو نماز، روزہ اور زکوٰۃ کے ساتھ آئے گا۔ لیکن اس نے دنیا میں ایک کو گالی دی ہو گی، دوسرے کو بدکاری کی تہمت لگائی ہو گی، تیسرے کا مال کھا لیا ہو گا، چوتھے کا خون کیا ہو گا اور پانچویں کو مارا ہو گا۔ پھر ان لوگوں کو (یعنی جن کو اس نے دنیا میں ستایا) اس کی نیکیاں مل جائیں گی اور جو اس کی نیکیاں اس کے گناہ ادا ہونے سے پہلے ختم ہو جائیں گی تو ان لوگوں کی برائیاں اس پر ڈال دی جائیں گی، آخر اسے جہنم میں ڈال دیا جائے گا۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1836]
