الترجمة الإنجليزية
Abu Dharr (may Allah be pleased with him) said: I asked the Messenger of Allah (peace be upon him): "Which deed is the best?" He said: "Belief in Allah and jihad in His cause." I asked: "Which slave is best to free?" He said: "The one most valued by his owner and highest in price." I asked: "What if I cannot do that?" He said: "Then help a craftsman or work on behalf of one who has no skill." I asked: "What if I am too weak even for that?" He said: "Then refrain from harming people, for that is charity from you upon yourself."
الترجمة الأردية
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہمیں نے رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمسے پوچھا کہ کون سا عمل افضل ہے؟ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ اللہ پر ایمان لانا اور اس کی راہ میں جہاد کرنا۔ میں نے کہا کون سا بندہ آزاد کرنا افضل ہے؟ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ جو بندہ اس کے مالک کو عمدہ معلوم ہو اور جس کی قیمت بھاری ہو۔ میں نے کہا کہ اگر میں یہ نہ کر سکوں؟ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ تو کسی صانع کی مدد کر یا کسی بے ہنر شخص کیلئے مزدوری کر (یعنی جو کوئی کام اور پیشہ نہ جانتا ہو اور روٹی کا محتاج ہو) میں نے کہا اگر میں خود ناتواں ہوں؟ (یعنی کام نہ کر سکوں یا کوئی کسب نہ کر سکوں؟) آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ تو کسی سے برائی نہ کر، یہی تیرا اپنے نفس پر صدقہ ہے۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 16]
