الترجمة الإنجليزية
Narrated Anas (may Allah be pleased with him): The Messenger of Allah (peace be upon him) was the best of people in character. One day he told me to go on an errand. I said, "By Allah, I will not go," though in my heart I intended to go on the errand for which he had commanded me. (In the manner of boys, I outwardly refused.) At last I went out until I came upon some boys playing in the marketplace (and I probably stopped to watch them and became delayed from the errand). Suddenly the Messenger of Allah (peace be upon him) came from behind and took hold of the back of my neck. I looked towards him and he was laughing. He said, "O Unays (this is a diminutive of Anas, said affectionately), did you go where I commanded you?" I said, "Yes, O Messenger of Allah, I am going." Anas (may Allah be pleased with him) said, "By Allah, I served him for nine years, and I do not recall that he ever said to me about anything I had done, 'Why did you do this?' or about anything I had not done, 'Why did you not do it?'" [Mukhtasar Sahih Muslim, Hadith: 1582]
الترجمة الأردية
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہرسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمسب لوگوں سے زیادہ اچھے اخلاق کے مالک تھے۔ ایک دن آپصلی اللہ علیہ وسلمنے مجھے ایک کام پر جانے کو کہا تو میں نے کہا کہ اللہ کی قسم میں نہیں جاؤں گا، لیکن میرے دل میں یہی تھا کہ جس کام کے لئے آپصلی اللہ علیہ وسلمحکم دیتے ہیں جاؤں گا۔ (لڑکپن کے قاعدے پر میں نے ظاہر میں انکار کیا) آخر میں نکلا یہاں تک کہ مجھے لڑکے ملے جو بازار میں کھیل رہے تھے (غالباً وہاں تک کر ان کو دیکھنے لگے۔ اور کام سے دیر ہو گئی)۔ یکایک رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے پیچھے سے آ کر میری گردن تھام لی میں نے آپصلی اللہ علیہ وسلمکی طرف دیکھا آپصلی اللہ علیہ وسلمہنس رہے تھے۔ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ اے انیس! (یہ تصغیر ہے انس کی پیار سے آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا) تو وہاں گیا جہاں میں نے حکم دیا تھا؟ میں نے کہا کہ جی ہاں یا رسول اللہ! میں جاتا ہوں۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے کہا کہ اللہ کی قسم میں نے نو برس تک آپصلی اللہ علیہ وسلمکی خدمت کی، مجھے یاد نہیں کہ کسی کام کے لئے جس کو میں نے کیا ہو تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے یہ فرمایا کہ تو نے ایسا کیوں کیا یا کسی کام کو میں نے نہ کیا ہو اور آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا ہو کہ کیوں نہیں کیا۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1582]
