الترجمة الإنجليزية
Maymunah (may Allah be pleased with her) narrated that the Prophet (peace be upon him) woke up one morning looking distressed. She asked him about it, and he said Jibril had promised to visit him that night but did not come. Then the Prophet realized there was a puppy under their furniture. He ordered it removed and had the spot sprinkled with water. When Jibril came that evening, the Prophet asked him why he did not come before. Jibril said: "We do not enter a house in which there is a dog or an image." The next morning, the Prophet ordered dogs to be killed, even those in small gardens, but spared those guarding large fields.
الترجمة الأردية
ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہرسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمایک دن صبح کو چپ چاپ اٹھے (جیسے کوئی رنجیدہ ہوتا ہے)۔ میں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ! آج میں نے آپصلی اللہ علیہ وسلمکا چہرہ مبارک ایسا دیکھا کہ آج تک ویسا نہیں دیکھا تھا، تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ جبرائیل علیہ السلام نے مجھ سے اس رات ملنے کا وعدہ کیا تھا مگر نہیں ملے اور اللہ کی قسم انہوں نے کبھی وعدہ خلافی نہیں کی۔ اس کے بعد آپصلی اللہ علیہ وسلمکے دل میں اس کتے کے بچے کا خیال آیا جو ہمارے ڈیرے میں تھا، تو اسے نکالنے کا حکم دیا پس وہ نکال دیا گیا۔ پھر آپصلی اللہ علیہ وسلمنے پانی لیا اور جہاں وہ کتا بیٹھا تھا، وہاں وہ پانی چھڑک دیا۔ جب شام ہوئی تو جبرائیل علیہ السلام آئے تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ تم نے مجھ سے گزشتہ رات ملنے کا وعدہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہاں، لیکن ہم اس گھر میں نہیں جاتے جس میں کتا یا تصویر ہو۔ پھر اس کی صبح کو رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے کتوں کے قتل کا حکم دیا، یہاں تک کہ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے چھوٹے باغ کا کتا بھی قتل کروا دیا اور بڑے باغ کے کتے کو چھوڑ دیا۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1363]
