الترجمة الإنجليزية
Abu Uthman narrated that Umar (may Allah be pleased with him) wrote to them while they were in Azerbaijan: "O Utbah ibn Farqad! The wealth you have was neither earned by you, nor by your father, nor by your mother. So provide for the Muslims in their homes as you provide in yours. Beware of luxury and the ways of the polytheists and wearing silk" — except for a width of two fingers, as the Prophet indicated by raising his index and middle fingers.
الترجمة الأردية
ابوعثمان کہتے ہیں کہسیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ہمیں لکھا اور ہم (ایران کے ایک ملک) آذربائیجان میں تھے کہ اے عتبہ بن فرقدیہ جو مال جو تیرے پاس ہے نہ تیرا کمایا ہوا ہے نہ تیرے باپ کا، نہ تیری ماں کا، پس تو مسلمانوں کو ان کے ٹھکانوں میں سیر کر جس طرح تو اپنے ٹھکانے میں سیر ہوتا ہے (یعنی بغیر طلب کے ان کو پہنچا دے)۔ اور تم عیش کرنے سے بچو اور مشرکوں کی وضع سے اور ریشمی کپڑا پہننے سے (بھی بچو) مگر اتنا اور رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے اپنی درمیانی اور شہادت کی انگلی کو اٹھایا اور ان کو ملا لیا (یعنی دو انگلی چوڑا حاشیہ اگر کہیں لگا ہو تو جائز ہے)۔ زہیر نے عاصم سے کہا کہ یہی کتاب میں ہے اور زہیر نے اپنی دونوں انگلیاں بلند کیں۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1338]
