الترجمة الإنجليزية
Abu Ayyub (may Allah be pleased with him) narrated that when the Prophet (peace be upon him) stayed with him, the Prophet resided on the lower floor while Abu Ayyub was upstairs. One night, Abu Ayyub woke up distressed that he was walking above the Prophet's head. He moved to a corner. Later, he asked the Prophet to move upstairs, and the Prophet obliged. Abu Ayyub would prepare food for the Prophet and check where the Prophet's fingers had touched, eating from that spot for blessing. One day, he prepared food with garlic. The Prophet did not eat. Abu Ayyub went up and asked if garlic was forbidden. The Prophet said: "No, but I dislike it." Abu Ayyub said: "What you dislike, I dislike too." The Prophet explained that angels visit him, and the smell of garlic would disturb them.
الترجمة الأردية
سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہنبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمان کے پاس اترے تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنیچے کے مکان میں رہے اور سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ اوپر کے درجہ میں تھے۔ ایک دفعہ سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ رات کو جاگے اور کہا کہ ہم رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکے سر کے اوپر چلا کرتے ہیں، پھر ہٹ کر رات کو ایک کونے میں ہو گئے۔ پھر اس کے بعد سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ نے آپصلی اللہ علیہ وسلمسے اوپر جانے کے لئے کہا تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ نیچے کا مکان آرام کا ہے (رہنے والوں کے لئے اور آنے والوں کے لئے اور اسی لئے رسول اللہ نیچے کے مکان میں رہتے تھے)۔ سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ نے کہا میں اس چھت پر نہیں رہ سکتا جس کے نیچے آپصلی اللہ علیہ وسلمہوں۔ یہ سن کر آپصلی اللہ علیہ وسلماوپر کے درجہ میں تشریف لے گئے اور ابوایوب رضی اللہ عنہ نیچے کے درجے میں آ گئے۔ سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکے لئے کھانا تیار کرتے تھے، پھر جب آپصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس کھانا آتا (اور آپصلی اللہ علیہ وسلماس میں سے کھاتے اور اس کے بعد بچا ہوا کھانا واپس جاتا) تو سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ (آدمی سے) پوچھتے کہ آپصلی اللہ علیہ وسلمکی انگلیاں کھانے کی کس جگہ پر لگی ہیں اور وہ وہیں سے (برکت کے لئے) کھاتے۔ ایک دن سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ نے کھانا پکایا، جس میں لہسن تھا۔ جب کھانا واپس گیا تو سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ نے پوچھا کہ آپصلی اللہ علیہ وسلمکی انگلیاں کہاں لگی تھیں؟ انہیں بتایا گیا کہ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے کھانا نہیں کھایا۔ یہ سن کر سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ گھبرا گئے اور اوپر گئے اور پوچھا کہ کیا لہسن حرام ہے؟ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ نہیں، لیکن میں اسے ناپسند کرتا ہوں۔ سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ نے کہا جو چیز آپصلی اللہ علیہ وسلمکو ناپسند ہے، مجھے بھی ناپسند ہے۔ سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس (فرشتے) آتے تھے (اور فرشتوں کو لہسن کی بو سے تکلیف ہوتی اس لئے آپصلی اللہ علیہ وسلمنہ کھاتے)۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1333]
