الترجمة الإنجليزية
Ibn Abbas (may Allah be pleased with them both) narrated that Khalid ibn al-Walid (may Allah be pleased with him), known as the Sword of Allah, accompanied the Prophet to the house of his wife Maymunah. They found roasted lizard meat, brought by Maymunah's sister Hufaydah from Najd. When the Prophet reached for it, a woman said: "Tell the Prophet what it is." They said: "It is lizard." The Prophet withdrew his hand. Khalid asked: "Is lizard forbidden?" The Prophet said: "No, but it is not found in my land, so I find it distasteful." Khalid said: "I then pulled it toward me and ate it while the Messenger of Allah (peace be upon him) watched and did not forbid me."
الترجمة الأردية
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہسیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ جن کو سیف اللہ کہتے تھے، نے خبر دی کہ وہ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکے ساتھ ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا کے پاس گئے جو رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکی زوجہ مطہرہ تھیں اور سیدنا خالد اور ابن عباس رضی اللہ عنہما کی خالہ تھیں۔ ان کے پاس گوہ (سو سمار) کا بھنا ہوا گوشت پایا، جو ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا کی بہن حفیدہ بنت حارث نجد سے لائیں تھیں۔ پھر انہوں نے (سیدہ میمونہ نے) وہ ضب رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکے سامنے رکھی اور ایسا کم ہوتا تھا کہ آپصلی اللہ علیہ وسلمکے سامنے کوئی کھانا رکھا جائے اور بیان نہ کیا جائے اور نام نہ لیا جائے (کہ وہ کھانا کیا ہے؟)۔ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے گوہ کی طرف اپنا ہاتھ بڑھایا تو اس وقت موجود عورتوں میں سے ایک عورت بول اٹھی کہ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکو بتاؤ تو سہی جو آپصلی اللہ علیہ وسلمکے سامنے رکھا ہے وہ کہنے لگیں کہ یا رسول اللہ! یہ گوہ ہے تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے اپنا ہاتھ واپس لے لیا۔ سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے کہا کہ یا رسول اللہ! کیا گوہ حرام ہے؟ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ نہیں حرام نہیں ہے لیکن یہ میرے ملک میں نہیں ہوتا۔ اس وجہ سے مجھے کراہت ہوتی ہے۔ سیدنا خالد رضی اللہ عنہ نے کہا کہ پھر میں نے اس کو کھینچ کر کھا لیا اور رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلممجھے کھاتے ہوئے دیکھ رہے تھے اور آپصلی اللہ علیہ وسلمنے مجھے منع نہیں کیا۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1323]
