الترجمة الإنجليزية
Awf ibn Malik (may Allah be pleased with him) narrated that the Messenger of Allah (peace be upon him) said: "The best of your rulers are those whom you love and who love you, who pray for you and you pray for them. The worst of your rulers are those whom you hate and who hate you, whom you curse and who curse you." The people asked: "O Messenger of Allah, shall we not fight them with the sword?" He said: "No, as long as they establish the prayer among you. And if you see from your rulers something you dislike, hate the act but do not withdraw from obedience."
الترجمة الأردية
سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمسے روایت کرتے ہیں کہآپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا: تمہارے بہتر حاکم وہ ہیں جن کو تم چاہتے ہو اور وہ تمہیں چاہتے ہیں اور وہ تمہارے لئے دعا کرتے ہیں اور تم ان کے لئے دعا کرتے ہو۔ اور تمہارے برے حاکم وہ ہیں جن کے تم دشمن ہو اور وہ تمہارے دشمن ہیں، تم ان پر لعنت کرتے ہو اور وہ تم پر لعنت کرتے ہیں۔ لوگوں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ! ہم ایسے برے حاکموں کو تلوار سے دفع نہ کریں؟ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ نہیں جب تک کہ وہ تم میں نماز کو قائم کرتے رہیں۔ اور جب تم اپنے حاکموں کی طرف سے کوئی ناپسندیدہ بات دیکھو، تو ان کے اس عمل کو برا جانو لیکن ان کی اطاعت سے باہر نہ ہو (یعنی بغاوت نہ کرو)۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1228]
