الترجمة الإنجليزية
Jabir ibn Abdullah (may Allah be pleased with him) said: "We were fourteen hundred on the day of Hudaybiyah, and we pledged allegiance to the Messenger of Allah (peace be upon him). Umar was holding the Prophet's hand beneath the tree, which was a samura tree. We pledged not to flee, but we did not pledge to die."
الترجمة الأردية
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہہم حدیبیہ کے دن ایک ہزار چار سو آدمی تھے اور ہم نے رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکی بیعت کی اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ آپصلی اللہ علیہ وسلمکا ہاتھ پکڑے ہوئے شجرہ رضوان کے نیچے تھے اور وہ سمرہ کا درخت تھا (سمرہ ایک جنگلی درخت ہے جو ریگستان میں ہوتا ہے) اور ہم نے آپصلی اللہ علیہ وسلمسے اس شرط پر بیعت کی کہ ہم نہ بھاگیں گے اور یہ بیعت نہیں کی کہ مر جائیں گے۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1216]
