العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، قَالَ سَمِعْتُ زُرَارَةَ بْنَ أَوْفَى، يُحَدِّثُ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم صَلَّى الظُّهْرَ فَجَعَلَ رَجُلٌ يَقْرَأُ خَلْفَهُ بِسَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الأَعْلَى فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ " أَيُّكُمْ قَرَأَ " أَوْ " أَيُّكُمُ الْقَارِئُ " فَقَالَ رَجُلٌ أَنَا . فَقَالَ " قَدْ ظَنَنْتُ أَنَّ بَعْضَكُمْ خَالَجَنِيهَا " .
الترجمة الإنجليزية
Muhammad ibn al-Muthanna and Muhammad ibn Bashshar narrated to us, both said Muhammad ibn Ja'far narrated to us, he said Shu'ba narrated to us from Qatada, who said: I heard Zurara ibn Awfa narrating from Hadrat Imran ibn Husayn (may Allah be well pleased with him) that the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) led the Zuhr prayer, and a man began reciting 'Sabbih isma Rabbika al-A'la' (Glorify the Name of your Lord, the Most High) behind him. When he (blessings and peace of Allah be upon him) concluded with the salam, he stated: 'Who among you recited?' or 'Who among you was the reciter?' A man submitted: I was. He stated: 'I perceived that one of you was contending with me (in the recitation).'
الترجمة الأردية
ہم سے محمد بن مثنیٰ اور محمد بن بشار نے حدیث بیان کی، دونوں نے کہا ہم سے محمد بن جعفر نے حدیث بیان کی، کہا ہم سے شعبہ نے قتادہ سے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: میں نے زرارہ بن اوفیٰ کو سنا، وہ حضرت عمران بن حصین رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے بیان کر رہے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ظہر کی نماز پڑھائی تو ایک آدمی نے آپ کے پیچھے 'سبح اسم ربک الاعلیٰ' پڑھنی شروع کر دی۔ جب آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے سلام پھیرا تو ارشاد فرمایا: "تم میں سے کس نے پڑھا؟" یا (فرمایا): "تم میں سے قراءت کرنے والا کون ہے؟" ایک آدمی نے عرض کیا: میں ہوں۔ آپ نے ارشاد فرمایا: "میں نے اندازہ لگایا کہ تم میں سے کوئی مجھ سے (قراءت میں) مقابلہ کر رہا ہے۔"
