العربية (الأصل)
وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، وَإِسْمَاعِيلُ بْنُ سَالِمٍ، قَالاَ أَخْبَرَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، أَنَّ وَفْدَ، ثَقِيفٍ سَأَلُوا النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَقَالُوا إِنَّ أَرْضَنَا أَرْضٌ بَارِدَةٌ فَكَيْفَ بِالْغُسْلِ فَقَالَ " أَمَّا أَنَا فَأُفْرِغُ عَلَى رَأْسِي ثَلاَثًا " . قَالَ ابْنُ سَالِمٍ فِي رِوَايَتِهِ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ أَخْبَرَنَا أَبُو بِشْرٍ وَقَالَ إِنَّ وَفْدَ ثَقِيفٍ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ .
الترجمة الإنجليزية
Hadrat Jabir bin Hadrat 'Abdullah (may Allah be well pleased with them both) reported that a delegation of the Thaqif submitted to the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him): Our land is cold; what about our bathing then? He (the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him), blessings and peace of Allah be upon him) stated: 'I pour water thrice over my head.' Ibn Salim in his narration reported: 'The delegation of the Thaqif submitted: O Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him).'
الترجمة الأردية
یحییٰ بن یحییٰ اور اسماعیل بن سالم نے کہا: ہمیں ہشیم نے خبر دی، انہوں نے ابو بشر سے، انہوں نے ابو سفیان سے، انہوں نے حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کی کہ ثقیف کے وفد نے نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا، اور کہا: ہمارا علاقہ ایک ٹھنڈا علاقہ ہے تو غسل کیسے ہو؟ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ''لیکن میں، میں تو اپنے سر پر تین بار پانی بہاتا ہوں۔'' ابن سالم نے اپنی روایت میں کہا: ہم سے ہشیم نے بیان کیا، انہوں نے ابو بشر سے بتایا اور کہا: بلاشبہ ثقیف کے وفد نے (سوال پوچھتے ہوئے آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو مخاطب کر کے) عرض کیا: یا رسول اللہ!
