العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، وَأَبُو كَامِلٍ الْجَحْدَرِيُّ - وَاللَّفْظُ لِسَعِيدٍ - قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ، قَالَ دَخَلَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ عَلَى ابْنِ عَامِرٍ يَعُودُهُ وَهُوَ مَرِيضٌ فَقَالَ أَلاَ تَدْعُو اللَّهَ لِي يَا ابْنَ عُمَرَ . قَالَ إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " لاَ تُقْبَلُ صَلاَةٌ بِغَيْرِ طُهُورٍ وَلاَ صَدَقَةٌ مِنْ غُلُولٍ " . وَكُنْتَ عَلَى الْبَصْرَةِ .
الترجمة الإنجليزية
It was narrated from Simak bin Harb, that Mus'ab bin Sa'd said: Hadrat 'Abdullah bin 'Umar (may Allah be well pleased with them both) came to visit Hadrat Ibn 'Amir (may Allah be well pleased with him) when he was sick, and he said: 'Will you not supplicate to Allah for me, O Hadrat Ibn 'Umar?' He said: 'I heard the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) state: "No prayer is accepted without purification, and no charity (is accepted) that comes from ill-gotten gains," and you were the governor of al-Basra.'
الترجمة الأردية
ابو عوانہ نے سماک بن حرب سے، انہوں نے مصعب بن سعد سے روایت کی کہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما حضرت ابن عامر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس ان کی عیادت کے لیے گئے، وہ بیمار تھے۔ ابن عامر نے کہا: اے حضرت ابن عمر! کیا آپ میرے لیے اللہ سے دعا کریں گے؟ انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے سنا کہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ''نماز پاکیزگی کے بغیر قبول نہیں ہوتی اور صدقہ ناجائز طریقے سے حاصل کیے ہوئے مال سے قبول نہیں ہوتا۔'' اور آپ بصرہ کے حاکم رہ چکے ہیں (مبادا کہ آپ کے پاس کوئی ایسا مال آ گیا ہو گا)۔
