العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ خَلَفٍ الْبَاهِلِيُّ، حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ، عَنْ مُحَمَّدٍ، - يَعْنِي ابْنَ سِيرِينَ - قَالَ حَدَّثَنِي عِمْرَانُ، قَالَ قَالَ نَبِيُّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مِنْ أُمَّتِي سَبْعُونَ أَلْفًا بِغَيْرِ حِسَابٍ " . قَالُوا وَمَنْ هُمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ " هُمُ الَّذِينَ لاَ يَكْتَوُونَ وَلاَ يَسْتَرْقُونَ وَعَلَى رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ " . فَقَامَ عُكَّاشَةُ فَقَالَ ادْعُ اللَّهَ أَنْ يَجْعَلَنِي مِنْهُمْ . قَالَ " أَنْتَ مِنْهُمْ " . قَالَ فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ يَا نَبِيَّ اللَّهِ ادْعُ اللَّهَ أَنْ يَجْعَلَنِي مِنْهُمْ . قَالَ " سَبَقَكَ بِهَا عُكَّاشَةُ " .
الترجمة الإنجليزية
It is reported on the authority of Hadrat 'Imran (may Allah be well pleased with him) that the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) stated: 'Seventy thousand people of my Ummah would be admitted into Paradise without rendering any account.' They (the Companions) submitted: Who would be of those (fortunate persons)? He (blessings and peace of Allah be upon him) stated: 'Those who do not cauterise and do not practise charms, but repose trust in their Lord.' 'Ukkasha (may Allah be well pleased with him) stood up and submitted: Pray to Allah that He make me one of them. He (blessings and peace of Allah be upon him) stated: 'You are one of them.' Then another person stood up and submitted: Pray to Allah that He make me one of them. He (blessings and peace of Allah be upon him) stated: ''Ukkasha (may Allah be well pleased with him) has preceded you.'
الترجمة الأردية
محمد بن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے کہا کہ حضرت عمران رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مجھے یہ حدیث سنائی، انہوں نے کہا کہ نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ''میری امت کے ستر ہزار اشخاص حساب کے بغیر جنت میں داخل ہوں گے۔'' صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! وہ کون لوگ ہیں؟ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ''وہ ایسے لوگ ہیں جو داغنے کے عمل سے علاج نہیں کراتے، نہ دم ہی کراتے ہیں اور اپنے رب پر کامل بھروسہ کرتے ہیں۔'' عکاشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کھڑے ہوئے اور عرض کیا: اللہ سے دعا کیجیے کہ وہ مجھے ان میں سے بنا دے۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ''تم ان میں سے ہو۔'' پھر ایک اور شخص کھڑا ہوا اور عرض کیا: اللہ سے دعا کیجیے کہ مجھے بھی ان میں سے بنا دے۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ''عکاشہ (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) تم سے سبقت لے گئے۔''
