العربية (الأصل)
وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنْ دَاوُدَ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ سِرْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بَيْنَ مَكَّةَ وَالْمَدِينَةِ فَمَرَرْنَا بِوَادٍ فَقَالَ " أَىُّ وَادٍ هَذَا " . فَقَالُوا وَادِي الأَزْرَقِ . فَقَالَ " كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى مُوسَى صلى الله عليه وسلم فَذَكَرَ مِنْ لَوْنِهِ وَشَعْرِهِ شَيْئًا لَمْ يَحْفَظْهُ دَاوُدُ وَاضِعًا إِصْبَعَيْهِ فِي أُذُنَيْهِ لَهُ جُؤَارٌ إِلَى اللَّهِ بِالتَّلْبِيَةِ مَارًّا بِهَذَا الْوَادِي " . قَالَ " ثُمَّ سِرْنَا حَتَّى أَتَيْنَا عَلَى ثَنِيَّةٍ فَقَالَ " أَىُّ ثَنِيَّةٍ هَذِهِ " . قَالُوا هَرْشَى أَوْ لِفْتٌ . فَقَالَ " كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى يُونُسَ عَلَى نَاقَةٍ حَمْرَاءَ عَلَيْهِ جُبَّةُ صُوفٍ خِطَامُ نَاقَتِهِ لِيفٌ خُلْبَةٌ مَارًّا بِهَذَا الْوَادِي مُلَبِّيًا " .
الترجمة الإنجليزية
Hadrat Abu al-'Aliya (may Allah have mercy upon him) narrated on the authority of Hadrat Ibn 'Abbas (may Allah be well pleased with them both) who said: We travelled with the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) between Makkah and Madinah at night. We passed by a valley. He (blessings and peace of Allah be upon him) asked: 'Which valley is this?' They submitted: This is the valley of Azraq. He (blessings and peace of Allah be upon him) stated: '(I perceive) as if I am seeing Musa (blessings and peace of Allah be upon him)' — and he described something about his complexion and hair, which Dawud (the narrator) could not remember — 'He has put his two fingers in his ears and is passing through this valley calling upon Allah loudly with the Talbiya (Labbaik Allahumma Labbaik).' Then we went further until we reached a mountain track. He (blessings and peace of Allah be upon him) asked: 'Which mountain track is this?' They submitted: It is the mountain track of Harsha. He (blessings and peace of Allah be upon him) stated: '(I perceive) as if I am seeing Yunus (blessings and peace of Allah be upon him) on a red she-camel, wearing a woollen cloak, and the halter of his she-camel is made of palm fibre, pronouncing the Talbiya (Labbaik Allahumma Labbaik).'
الترجمة الأردية
ابن ابی عدی نے داؤد سے حدیث سنائی، انہوں نے ابو عالیہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے اور انہوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کی، کہا: ہم نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ مکہ اور مدینہ کے درمیان رات کے وقت سفر کیا، ہم ایک وادی سے گزرے تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے دریافت فرمایا: ''یہ کون سی وادی ہے؟'' لوگوں نے عرض کیا: وادی ازرق ہے۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ''جیسے میں موسیٰ علیہ السلام کو دیکھ رہا ہوں (آپ نے موسیٰ علیہ السلام کے رنگ اور بالوں کے بارے میں کچھ بتایا جو داؤد کو یاد نہیں رہا) موسیٰ علیہ السلام نے اپنی دو انگلیاں اپنے (دونوں) کانوں میں رکھی ہوئی ہیں اور بلند آواز سے لبیک اللہم لبیک کہتے ہوئے اس وادی سے گزر رہے ہیں۔'' پھر ہم آگے بڑھے یہاں تک کہ ایک گھاٹی میں پہنچے، آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے دریافت فرمایا: ''یہ کون سی گھاٹی ہے؟'' لوگوں نے عرض کیا: ہرشیٰ کی گھاٹی ہے۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ''جیسے میں یونس علیہ السلام کو ایک سرخ اونٹنی پر سوار دیکھ رہا ہوں، ان پر اون کی چادر ہے اور اونٹنی کی نکیل کھجور کے ریشے کی ہے، وہ لبیک اللہم لبیک کہہ رہے ہیں۔''
