العربية (الأصل)
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، وَابْنُ، بَشَّارٍ قَالَ ابْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، قَالَ سَمِعْتُ أَبَا الْعَالِيَةِ، يَقُولُ حَدَّثَنِي ابْنُ عَمِّ، نَبِيِّكُمْ صلى الله عليه وسلم - يَعْنِي ابْنَ عَبَّاسٍ - قَالَ ذَكَرَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حِينَ أُسْرِيَ بِهِ فَقَالَ " مُوسَى آدَمُ طُوَالٌ كَأَنَّهُ مِنْ رِجَالِ شَنُوءَةَ " . وَقَالَ " عِيسَى جَعْدٌ مَرْبُوعٌ " . وَذَكَرَ مَالِكًا خَازِنَ جَهَنَّمَ وَذَكَرَ الدَّجَّالَ .
الترجمة الإنجليزية
Hadrat Abu al-'Aliya (may Allah have mercy upon him) reported: The cousin of your Prophet (blessings and peace of Allah be upon him), i.e. Hadrat Ibn 'Abbas (may Allah be well pleased with them both), told us that the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him), while narrating his Night Journey, stated: 'Musa (blessings and peace of Allah be upon him) was a man of high stature as if he was of the people of the Shanu'a (tribe).' And he stated: ''Isa (blessings and peace of Allah be upon him) was a well-built person of medium height.' He (blessings and peace of Allah be upon him) also mentioned Malik, the guardian of Hell, and the Dajjal.
الترجمة الأردية
شعبہ نے قتادہ سے حدیث سنائی، انہوں نے کہا: میں نے ابو عالیہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے سنا، وہ کہہ رہے تھے: مجھے تمہارے نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے چچا کے بیٹے، یعنی حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے حدیث سنائی، کہا: رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے اسراء کا واقعہ بیان فرمایا اور ارشاد فرمایا: ''موسیٰ علیہ السلام گندمی رنگ کے اونچے لمبے تھے جیسے وہ قبیلہ شنوءہ کے مردوں میں سے ہوں۔'' اور ارشاد فرمایا: ''عیسیٰ علیہ السلام گٹھے ہوئے جسم کے میانہ قامت تھے۔'' اور آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے دوزخ کے داروغے مالک اور دجال کا بھی ذکر فرمایا۔
