العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا زَكَرِيَّاءُ، عَنْ عَامِرٍ، حَدَّثَنِي جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، أَنَّهُ كَانَ يَسِيرُ عَلَى جَمَلٍ لَهُ قَدْ أَعْيَا فَأَرَادَ أَنْ يُسَيِّبَهُ قَالَ فَلَحِقَنِي النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَدَعَا لِي وَضَرَبَهُ فَسَارَ سَيْرًا لَمْ يَسِرْ مِثْلَهُ قَالَ " بِعْنِيهِ بِوُقِيَّةٍ " . قُلْتُ لاَ . ثُمَّ قَالَ " بِعْنِيهِ " . فَبِعْتُهُ بِوُقِيَّةٍ وَاسْتَثْنَيْتُ عَلَيْهِ حُمْلاَنَهُ إِلَى أَهْلِي فَلَمَّا بَلَغْتُ أَتَيْتُهُ بِالْجَمَلِ فَنَقَدَنِي ثَمَنَهُ ثُمَّ رَجَعْتُ فَأَرْسَلَ فِي أَثَرِي فَقَالَ " أَتُرَانِي مَاكَسْتُكَ لآخُذَ جَمَلَكَ خُذْ جَمَلَكَ وَدَرَاهِمَكَ فَهُوَ لَكَ " .
الترجمة الإنجليزية
Hadrat Jabir ibn Abdullah (may Allah be well pleased with them both) reported that he was travelling on a camel of his which had grown exhausted, and he intended to let it loose. He said: The Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) met me, prayed for me and struck the camel, and it began to trot as it had never trotted before. He stated: 'Sell it to me for one uqiya.' I submitted: No. He again stated: 'Sell it to me.' So I sold it for one uqiya and stipulated that I ride it to my home. Then when I arrived (home), I brought the camel to him. He paid me the price. Then as I turned to leave, he sent (someone) after me and stated: 'Do you think I bargained with you to get a low price? Take your camel and take your dirhams (the price) — both are yours.'
الترجمة الأردية
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ وہ اپنے ایک اونٹ پر سوار تھے جو تھک گیا تھا اور انہوں نے چاہا کہ اسے چھوڑ دیں۔ فرماتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم مجھ سے آ ملے، آپ نے میرے لیے دعا فرمائی اور اونٹ کو مارا، تو وہ ایسا چلنے لگا جیسا پہلے کبھی نہیں چلا تھا۔ آپ نے ارشاد فرمایا: "اسے ایک اوقیہ میں مجھے بیچ دو۔" میں نے عرض کیا: نہیں۔ پھر آپ نے فرمایا: "مجھے بیچ دو۔" تو میں نے ایک اوقیہ میں بیچ دیا اور اپنے گھر تک اس پر سواری کی شرط رکھی۔ پھر جب (میں گھر) پہنچا تو اونٹ لے کر آپ کے پاس حاضر ہوا، آپ نے مجھے اس کی قیمت ادا فرما دی، پھر میں واپس جانے لگا تو آپ نے (کسی کو) میرے پیچھے بھیجا اور فرمایا: "کیا تم سمجھتے ہو کہ میں نے سستا خریدنے کے لیے مول تول کیا تھا؟ اپنا اونٹ بھی لے جاؤ اور اپنے دراہم (قیمت) بھی لے جاؤ، وہ دونوں تمہارے ہیں۔"
