العربية (الأصل)
وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ، كَانَ يُكْرِي مَزَارِعَهُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَفِي إِمَارَةِ أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ وَعُثْمَانَ وَصَدْرًا مِنْ خِلاَفَةِ مُعَاوِيَةَ حَتَّى بَلَغَهُ فِي آخِرِ خِلاَفَةِ مُعَاوِيَةَ أَنَّ رَافِعَ بْنَ خَدِيجٍ يُحَدِّثُ فِيهَا بِنَهْىٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَدَخَلَ عَلَيْهِ وَأَنَا مَعَهُ فَسَأَلَهُ فَقَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَنْهَى عَنْ كِرَاءِ الْمَزَارِعِ . فَتَرَكَهَا ابْنُ عُمَرَ بَعْدُ . وَكَانَ إِذَا سُئِلَ عَنْهَا بَعْدُ قَالَ زَعَمَ رَافِعُ بْنُ خَدِيجٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم نَهَى عَنْهَا .
الترجمة الإنجليزية
Hadrat Nafi reported that Hadrat Ibn Umar (Allah be pleased with them) rented his land during the lifetime of Allah's Messenger (blessings and peace of Allah be upon him) and during the caliphate of Hadrat Abu Bakr and that of Umar and that of Hadrat Uthman (Allah be pleased with them) and during the early period of Hadrat Muawiya's caliphate until at the end of Hadrat Muawiya's reign, it reached him (Hadrat Ibn 'Umar) that Rafi b. Khadij (Allah be pleased with him) narratted (a hadith) in which (there was a decree) of prohibition by Allah's Messenger (blessings and peace of Allah be upon him). He (Hadrat Ibn 'Umar) went to him (Rafi b. Khadij) and I was with him and he asked him, whereupon he said:Allah's Messenger (blessings and peace of Allah be upon him) used to forbid the renting of land. So Hadrat Ibn Umar (Allah be pleased with them) abandoned it, and subsequently whenever he was asked about it, he said: Rafi b. Khadij (Allah be pleased with him) alleged that Allah's Messenger (blessings and peace of Allah be upon him) forbade it
الترجمة الأردية
یزید بن زریع نے ہمیں ایوب سے خبر دی اور انہوں نے نافع سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے عہد میں اور حضرت ابوبکر ، عمر اور حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے دور امارت میں اور حضرت معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خلافت کے ابتدائی ایام تک حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنی زمینوں کو بٹائی پر دیتے تھے حتی کہ حضرت معاویہ کی خلافت کے آخری ایام میں انہیں یہ بات پہنچی کہ حضرت رافع بن خدیج رضی اللہ تعالیٰ عنہ اس کے بارے میں نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے ممانعت بیان کرتے ہیں ، چنانچہ وہ ان کے پاس گئے ، میں بھی ان کے ساتھ تھا ، انہوں نے ان سے دریافت کیا تو انہوں نے کہا : رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم زمینوں کو بٹائی پر دینے سے منع فرماتے تھے ۔ اس کے بعد حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اسے چھوڑ دیا ۔ بعد ازیں جب حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اس کے بارے میں پوچھا جاتا تو وہ کہتے : رافع بن خدیج رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا خیال ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے منع فرمایا ہے
