العربية (الأصل)
وَحَدَّثَنَاهُ ابْنُ أَبِي عُمَرَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ، عَنْ أَيُّوبَ، قَالَ قَالَ لِي أَبُو قِلاَبَةَ حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ الْحُوَيْرِثِ أَبُو سُلَيْمَانَ، قَالَ أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي نَاسٍ وَنَحْنُ شَبَبَةٌ مُتَقَارِبُونَ . وَاقْتَصَّا جَمِيعًا الْحَدِيثَ بِنَحْوِ حَدِيثِ ابْنِ عُلَيَّةَ .
الترجمة الإنجليزية
Hadrat Malik bin Huwairith Abu Sulaiman (may Allah be well pleased with him) reported that I came to the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) along with other persons and we were young men of nearly equal age, and the rest of the hadith is the same as narrated before.
الترجمة الأردية
اور یہی حدیث ہمیں ابن ابی عمر نے سنائی، کہا: عبدالوہاب نے بھی ایوب سے ہمیں حدیث بیان کی، کہا: مجھ سے ابو قلابہ نے بیان کیا، کہا: ہمیں ابو سلیمان مالک بن حویرث رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حدیث سنائی، کہا: میں کچھ لوگوں (کی معیت) میں رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے پاس حاضر ہوا، ہم تقریباً ہم عمر نوجوان تھے......آگے دونوں (حماد اور عبدالوہاب) نے ابن علیہ کی حدیث کی طرح حدیث بیان کی۔ عبدالوہاب ثقفی نے خالد حذاء سے، انھوں نے ابو قلابہ سے اور انھوں نے حضرت مالک بن حویرث رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی، کہا: میں اور میرا ساتھی نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، جب ہم نے آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے ہاں سے واپسی کا ارادہ کیا تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ہم سے ارشاد فرمایا: ''جب نماز (کا وقت) آئے تو اذان کہو، پھر اقامت کہو اور تم دونوں میں جو بڑا ہو وہ تمھاری امامت کر لے۔''
