العربية (الأصل)
وَحَدَّثَنِي عَمْرٌو النَّاقِدُ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنِ الْجُرَيْرِيِّ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، قَالَ لَمْ نَعْدُ أَنْ فُتِحَتْ، خَيْبَرُ فَوَقَعْنَا أَصْحَابَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي تِلْكَ الْبَقْلَةِ الثُّومِ وَالنَّاسُ جِيَاعٌ فَأَكَلْنَا مِنْهَا أَكْلاً شَدِيدًا ثُمَّ رُحْنَا إِلَى الْمَسْجِدِ فَوَجَدَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم الرِّيحَ فَقَالَ " مَنْ أَكَلَ مِنْ هَذِهِ الشَّجَرَةِ الْخَبِيثَةِ شَيْئًا فَلاَ يَقْرَبَنَّا فِي الْمَسْجِدِ " . فَقَالَ النَّاسُ حُرِّمَتْ حُرِّمَتْ . فَبَلَغَ ذَاكَ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّهُ لَيْسَ بِي تَحْرِيمُ مَا أَحَلَّ اللَّهُ لِي وَلَكِنَّهَا شَجَرَةٌ أَكْرَهُ رِيحَهَا " .
الترجمة الإنجليزية
Hadrat Abu Sa'id (may Allah be well pleased with him) reported: We had not yet finished with the conquest of Khaybar when we, the Companions of the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him), fell upon this plant — garlic — as the people were hungry, and we ate it abundantly. Then we went to the mosque, and the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) sensed the odour. He said: 'Whoever has eaten of this foul-smelling plant should not approach us in the mosque.' The people then said: It has been forbidden! It has been forbidden! When this reached the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him), he said: 'O people! It is not in my power to forbid what Allah has made lawful for me, but it is a plant whose odour is disagreeable to me.'
الترجمة الأردية
حضرت ابو سعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم خیبر کی فتح سے ابھی فارغ نہیں ہوئے تھے کہ ہم، رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھی، اس ترکاری یعنی لہسن پر جا پڑے، لوگ بھوکے تھے اور ہم نے اسے خوب اچھی طرح کھایا، پھر ہم مسجد کی طرف گئے تو رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے بو محسوس کی۔ آپ نے فرمایا: ''جس نے اس بدبودار پودے میں سے کچھ کھایا ہے وہ مسجد میں ہمارے قریب نہ آئے۔'' اس پر لوگ کہنے لگے: لہسن حرام ہو گیا، حرام ہو گیا۔ یہ بات نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم تک پہنچی تو آپ نے فرمایا: ''اے لوگو! ایسی چیز کو حرام کرنا میرے ہاتھ میں نہیں جسے اللہ نے میرے لیے حلال کر دیا ہے، لیکن یہ ایسا پودا ہے جس کی بو مجھے ناپسند ہے۔''
