العربية (الأصل)
وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، أَخْبَرَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ قَيْسٍ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الأَنْصَارِيِّ، قَالَ جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ إِنِّي لأَتَأَخَّرُ عَنْ صَلاَةِ الصُّبْحِ مِنْ أَجْلِ فُلاَنٍ مِمَّا يُطِيلُ بِنَا . فَمَا رَأَيْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم غَضِبَ فِي مَوْعِظَةٍ قَطُّ أَشَدَّ مِمَّا غَضِبَ يَوْمَئِذٍ فَقَالَ " يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّ مِنْكُمْ مُنَفِّرِينَ فَأَيُّكُمْ أَمَّ النَّاسَ فَلْيُوجِزْ فَإِنَّ مِنْ وَرَائِهِ الْكَبِيرَ وَالضَّعِيفَ وَذَا الْحَاجَةِ " .
الترجمة الإنجليزية
Yahya ibn Yahya narrated to us, Hushaym informed us from Isma'il ibn Abi Khalid, from Qays, from Hadrat Abu Mas'ud al-Ansari (may Allah be well pleased with him), who said: A man came to the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) and submitted: I keep away from the morning prayer on account of so-and-so because he prolongs the prayer for us. I never saw the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) more angry when giving an exhortation than he was that day. He said: 'O people, some of you are driving people away. Whoever among you leads the people in prayer, let him be brief, for behind him are the aged, the weak, and those who have needs to attend to.'
الترجمة الأردية
ہمیں یحییٰ بن یحییٰ نے حدیث بیان کی، کہا ہمیں ہشیم نے اسماعیل بن ابی خالد سے خبر دی، انہوں نے قیس سے، انہوں نے حضرت ابو مسعود انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی، انہوں نے فرمایا: ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی: فلاں شخص کی وجہ سے میں صبح کی نماز سے پیچھے رہتا ہوں کیونکہ وہ ہمیں بہت لمبی نماز پڑھاتا ہے۔ حضرت ابو مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو کبھی نہیں دیکھا کہ پند و نصیحت کرتے وقت آپ کبھی اس دن سے زیادہ غضب ناک ہوئے ہوں۔ آپ نے ارشاد فرمایا: ''لوگو! تم میں سے بعض (دوسروں کو نماز سے) متنفر کرنے والے ہیں۔ تم میں سے جو بھی لوگوں کی امامت کرائے وہ اختصار سے کام لے کیونکہ اس کے پیچھے بوڑھے، کمزور اور حاجت مند لوگ ہوتے ہیں۔''
