العربية (الأصل)
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «رَأَيْتُ لَيْلَةَ أُسْرِيَ بِي مُوسَى رَجُلًا آدَمَ طُوَالًا جَعْدًا كَأَنَّهُ شنُوءَة وَرَأَيْت رَجُلًا مَرْبُوعَ الْخَلْقِ إِلَى الْحُمْرَةِ وَالْبَيَاضِ سَبْطَ الرَّأْسِ وَرَأَيْتُ مَالِكًا خَازِنَ النَّارِ وَالدَّجَّالَ فِي آيَاتٍ أَرَاهُنَّ اللَّهُ إِيَّاهُ فَلَا تَكُنْ فِي مرية من لِقَائِه». مُتَّفق عَلَيْهِ
الترجمة الإنجليزية
Ibn Abbas reported from the Prophet (peace be upon him) who said: "On the night I was taken on the Night Journey, I saw Musa — he was a dark-skinned, tall man with curly hair, as if he were one of the men of Shanu'ah. And I saw Isa — he was a man of medium build, reddish complexion, as if he had just come out of a bath." Agreed upon.
الترجمة الأردية
ابن عباس رضی اللہ عنہ، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:”معراج کی رات میں نے موسی ؑ کو دیکھا، آپ کا رنگ گندمی، دراز قد اور بال گھونگریالے تھے، گویا وہ شنوۂ قبیلے کے افراد میں سے ہوں، اور میں نے عیسیٰ ؑ کو دیکھا، ان کا قد درمیانہ، رنگ سرخی مائل سفید تھا اور بال گھنگریالے نہیں بلکہ سیدھے تھے، میں نے جہنم کے دروغے مالک اور دجال کو بھی دیکھا، یہ ان نشانیوں میں سے تھیں جو اللہ نے مجھے دکھائیں تھیں، آپ ان (موسی ؑ) سے ملاقات کرنے میں کسی قسم کے شک میں مبتلا نہ ہوں۔“متفق علیہ۔[مشكوة المصابيح/كتاب أحوال القيامة وبدء الخلق/حدیث: 5715]
