العربية (الأصل)
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَلَا قَوْلَ اللَّهِ تَعَالَى فِي إِبْرَاهِيمَ:[رَبِّ إِنَّهُنَّ أَضْلَلْنَ كَثِيرًا مِنَ النَّاسِ فَمَنْ تَبِعَنِي فَإِنَّهُ مني]وَقَالَ عِيسَى:[إِن تُعَذبهُمْ فَإِنَّهُم عِبَادك]فَرَفَعَ يَدَيْهِ فَقَالَ «اللَّهُمَّ أُمَّتِي أُمَّتِي». وَبَكَى فَقَالَ اللَّهُ تَعَالَى: «يَا جِبْرِيلُ اذْهَبْ إِلَى مُحَمَّدٍ وَرَبُّكَ أَعْلَمُ فَسَلْهُ مَا يُبْكِيهِ؟». فَأَتَاهُ جِبْرِيلُ فَسَأَلَهُ فَأَخْبَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَا قَالَ فَقَالَ اللَّهُ لِجِبْرِيلَ اذْهَبْ إِلَى مُحَمَّدٍ فَقُلْ: إِنَّا سَنُرْضِيكَ فِي أمَّتك وَلَا نسوؤك. رَوَاهُ مُسلم
الترجمة الإنجليزية
Abdullah ibn Amr ibn al-As reported that the Prophet (peace be upon him) recited the saying of Allah Most High in (the words of) Ibrahim: "My Lord, they have led astray many among the people. So whoever follows me — then he is of me" (14:36). And Isa said: "If You should punish them — indeed they are Your servants" (5:118). Then he raised his hands and said: "O Allah, my nation! My nation!" and wept. Allah Most High said: "O Jibril, go to Muhammad — and your Lord knows best — and ask him what makes him weep." So Jibril came to him and asked him, and the Messenger of Allah (peace be upon him) told him what he had said. Allah said to Jibril: "Go to Muhammad and say: 'We shall please you regarding your nation and We shall not displease you.'" Narrated by Muslim.
الترجمة الأردية
عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سورۂ ابراہیم میں موجود اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان:”رب جی! انہوں نے بہت سے لوگوں کو گمراہ کیا، جس نے میری اتباع کی تو وہ مجھ سے ہے۔“اور عیسیٰ ؑ نے فرمایا:”اگر تو انہیں عذاب دے تو وہ تیرے بندے ہیں۔“آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہاتھ اٹھائے اور دعا کی:”اے اللہ! میری امت، میری امت!“اور آپ رونے لگے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:”جبریل! محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس جاؤ، اور تیرا رب زیادہ جانتا ہے، ان سے پوچھو کہ انہیں کون سی چیز رلا رہی ہے؟“جبریل ؑ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس تشریف لائے تو آپ سے دریافت کیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جو کہا تھا وہی انہیں بتا دیا، اللہ تعالیٰ نے جبریل ؑ سے فرمایا:”محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس جاؤ اور کہو: ہم آپ کی امت کے متعلق آپ کو راضی کر دیں گے اور آپ کو غمگین نہیں کریں گے۔“رواہ مسلم۔[مشكوة المصابيح/كتاب أحوال القيامة وبدء الخلق/حدیث: 5577]
