العربية (الأصل)
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «لَا يَذْهَبُ اللَّيْلُ وَالنَّهَارُ حَتَّى يُعْبَدَ اللَّاتُ وَالْعُزَّى». فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنْ كُنْتُ لَأَظُنُّ حِينَ أَنْزَلَ اللَّهُ:(هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ وَلَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُونَ)أَنَّ ذَلِكَ تَامًّا. قَالَ: «إِنَّهُ سَيَكُونُ مِنْ ذَلِكَ مَا شَاءَ اللَّهُ ثُمَّ يَبْعَثُ اللَّهُ رِيحًا طَيِّبَةً فَتُوُفِّيَ كُلُّ مَنْ كَانَ فِي قَلْبِهِ مِثْقَالُ حَبَّةٍ مِنْ خَرْدَلٍ مِنْ إِيمَانٍ فَيَبْقَى مَنْ لَا خَيْرَ فِيهِ فَيَرْجِعُونَ إِلَى دِين آبَائِهِم». رَوَاهُ مُسلم
الترجمة الإنجليزية
Anas reported: On the day of (the Battle of) Uhud, when the people retreated from the Prophet (peace be upon him), Abu Talhah stood in front of the Prophet shielding him with his shield. Abu Talhah was a strong archer who broke two or three bows that day. Whenever a man carrying a quiver full of arrows would pass by, the Prophet would say: "Spread them for Abu Talhah." He said: The Prophet (peace be upon him) would look out from over Abu Talhah to observe the people, and Abu Talhah would say: "O Prophet of Allah, may my father and mother be sacrificed for you! Do not look out lest some of the enemy's arrows reach you. My neck is before yours." Agreed upon.
الترجمة الأردية
عائشہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:”رات اور دن ختم نہیں ہوں گے حتی کہ لات اور عزی کی پوجا کی جائے گی۔“میں نے عرض کیا، اللہ کے رسول! جب اللہ نے یہ آیت نازل فرمائی:”وہ ذات جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور دین حق دے کر مبعوث فرمایا تا کہ وہ اسے تمام ادیان پر غالب کر دے خواہ مشرک اسے ناگوار جانیں۔“تو میں خیال کرتی تھی کہ یہ (حکم تمام زمانوں کو) شامل ہو گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:”اس (دین کے مکمل کرنے) میں جو اللہ چاہے گا وہی ہو جائے گا، پھر اللہ ایک خوشگوار ہوا چلائے گا اس وقت جس شخص کے دل میں رائی کے دانے کے برابر ایمان ہو گا وہ وفات پا جائے گا، اور صرف وہی باقی رہ جائیں گے جن میں کوئی خیر نہیں ہو گی، وہ اپنے آباء کے دین کی طرف لوٹ جائیں گے۔“رواہ مسلم۔[مشكوة المصابيح/كتاب الفتن/حدیث: 5519]
